اللہ کی لامحدود رحمت کا خوبصورت ترین اظہار
ٱلرَّحْمَـٰنُ
رحمٰن نے
عَلَّمَ ٱلْقُرْءَانَ
اِس قرآن کی تعلیم دی ہے۔ 1
خَلَقَ ٱلْإِنسَـٰنَ
اُسی نے انسان کو پیدا کیا 1
عَلَّمَهُ ٱلْبَيَانَ
اور اسے بولنا سکھایا۔ 1
ٱلشَّمْسُ وَٱلْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ
سورج اور چاند ایک حساب کے پابند ہیں 1
وَٱلنَّجْمُ وَٱلشَّجَرُ يَسْجُدَانِ
اور تارے 1 اور درخت سب سجدہ ریز ہیں۔ 2
وَٱلسَّمَآءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ ٱلْمِيزَانَ
آسمان کو اُس نے بلند کیا اور میزان قائم کر دی۔ 1
أَلَّا تَطْغَوْا۟ فِى ٱلْمِيزَانِ
اِس کا تقاضا یہ ہے کہ تم میزان میں خلل نہ ڈالو
وَأَقِيمُوا۟ ٱلْوَزْنَ بِٱلْقِسْطِ وَلَا تُخْسِرُوا۟ ٱلْمِيزَانَ
انصاف کے ساتھ ٹھیک ٹھیک تولو اور ترازو میں ڈنڈی نہ مارو۔ 1
فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس اے جِنّ وانس، تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں 1 کو جھٹلاؤ گے؟ 2
آیت 16+ ...