51:31ابراہیم ؑ نے کہا ، اے فرستادگانِ الہٰی ، کیا مہم آپ کو درپیش ہے؟1
51:32انہوں نے کہا”ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں 1
51:33تاکہ اُس پر پکی ہوئی مٹی کے پتھر برسا دیں
51:34جو آپ کے رب کے ہاں حد سے گزر جانے والوں کے لیے نشان زدہ ہیں“1
51:351 پھر ہم نے ان سب لوگوں کو نکال لیا جو اس بستی میں مومن تھے
51:36اور وہاں ہم نے ایک گھر کےسوا مسلمانوں کا کوئی گھر نہ پایا۔ 1
51:37اس کے بعد ہم نے وہاں بس ایک نشانی ان لوگوں کے لیے چھوڑ دی جو درد ناک عذاب سے ڈرتے ہوں۔1
51:38اور(تمہارے لیے نشانی ہے) موسیٰؑ کے قصے ہیں۔ جب ہم نے اسے صریح سَنَد کے ساتھ فرعون کے پاس بھیجا 1
51:39تو وہ اپنے بل بوتے پر اکڑ گیا اور بولا یہ جادوگر ہے یا مجنون ہے۔ 1
51:40آخر کار ہم نے اُسے اور اس کے لشکروں کو پکڑا اور سب کو سمندر میں پھینک دیا اور وہ ملامت زدہ ہو کر رہ گیا۔ 1
51:41اور (تمہارے لیے نشانی ہے) عاد میں، جبکہ ہم نے ان پر ایک ایسی بے خیر ہوا بھیج دی
51:42کہ جس چیز پر بھی وہ گزر گئی اسے بوسیدہ کر کے رکھ دیا۔1
51:43اور (تمہارے لیے نشانی ہے) ثمود میں ، جب ان سے کہا گیا تھا کہ ایک خاص وقت تک مزے کر لو۔ 1
51:44مگر اس تنبیہ پر بھی انہوں نے اپنے رب کےحکم سے سرتابی کی۔ آخر کار ان کے دیکھتے دیکھتےایک اچانک ٹوٹ پڑنے والے عذاب 1 نے ان کو آلیا۔
51:45پھر نہ ان میں اٹھنے کی سکت تھی اور نہ وہ اپنا بچاؤ کر سکتے تھے۔1
51:46اور ان سب سے پہلے ہم نے نوحؑ کی قوم کو ہلاک کیا کیونکہ وہ فاسق لوگ تھے
51:471 آسمان کو ہم نے اپنے زور سے بنایا ہے اور ہم اس کی قدرت رکھتے ہیں۔ 2
51:48زمین کو ہم نے بچھایا ہے اور ہم بڑے اچھے ہموار کرنے والے ہیں۔ 1
51:49اور ہر چیز کے ہم نے جوڑے بنائے ہیں، 1 شاید کہ تم اس سے سبق لو۔ 2
51:50تو دوڑو اللہ کی طرف، میں تمہارے لیے اس کی طرف سے صاف صاف خبردار کرنے والا ہوں
51:51اور نہ بناؤ اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود، میں تمہارے لیے اس کی طرف سے صاف صاف خبردار کرنے والا ہوں۔1