مواد پر جائیں
نور ورس
قرآن کریمنماز کے اوقاتکیلنڈرحدیثدعائیں
Ad
Ad
Ad
Ad
نور ورس

قرآن کریم پڑھیں، نماز کے اوقات ٹریک کریں، دعا کریں اور اپنی اسلامی زندگی کو بہتر بنائیں۔

© 2026 NurVerse. جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

ایپ انسٹال کریںرابطہ کریںرازداری پالیسیاستعمال کی شرائط
سورتوں کی فہرست
مصحف ویو
0/45

ق

Qaf

Kâf

مکی·45 آیات

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

50:1
پارہ 26
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 518

قٓ ۚ وَٱلْقُرْءَانِ ٱلْمَجِيدِ﴿١﴾

ق، قسم ہےقرآن مجید کی 1

—
50:2
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 518

بَلْ عَجِبُوٓا۟ أَن جَآءَهُم مُّنذِرٌ مِّنْهُمْ فَقَالَ ٱلْكَـٰفِرُونَ هَـٰذَا شَىْءٌ عَجِيبٌ﴿٢﴾

بلکہ ان لوگوں کو تعجب اس بات پر ہوا کہ ایک خبردار کرنے والا خود انہی میں سے ان کے پاس آگیا۔1 پھر  منکرین کہنے لگے”یہ تو عجیب بات ہے

—
50:3
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 518

أَءِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا ۖ ذَٰلِكَ رَجْعٌۢ بَعِيدٌ﴿٣﴾

کیا جب ہم مر جائیں گے اور خاک ہو جائیں گے (تو دوبارہ اٹھا ئے جائیں گے)؟ یہ واپسی تو عقل سے بعید ہے۔“1

—
50:4
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 518

قَدْ عَلِمْنَا مَا تَنقُصُ ٱلْأَرْضُ مِنْهُمْ ۖ وَعِندَنَا كِتَـٰبٌ حَفِيظٌۢ﴿٤﴾

(حالانکہ) زمین ان کے جسم میں سے کچھ کھاتی ہے وہ سب ہمارے علم میں ہے اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے جس میں سب کچھ محفوظ ہے۔1

—
50:5
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 518

بَلْ كَذَّبُوا۟ بِٱلْحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمْ فَهُمْ فِىٓ أَمْرٍ مَّرِيجٍ﴿٥﴾

بلکہ ان لوگوں نے تو جس وقت حق اِن کے پاس آیا اُسی وقت اُسے صاف جھٹلادیا۔ اسی وجہ سے اب یہ الجھن میں پڑے ہوئے ہیں۔1

—
50:6
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 518

أَفَلَمْ يَنظُرُوٓا۟ إِلَى ٱلسَّمَآءِ فَوْقَهُمْ كَيْفَ بَنَيْنَـٰهَا وَزَيَّنَّـٰهَا وَمَا لَهَا مِن فُرُوجٍ﴿٦﴾

1 اچھا، تو کیا انہوں نے کبھی اپنے اوپر آسمان کی طرف نہیں دیکھا؟ کس طرح ہم  نے اسے بنایا اور آراستہ کیا، 2 اور اس میں کوئی رخنہ نہیں ہے۔3

—
50:7
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 518

وَٱلْأَرْضَ مَدَدْنَـٰهَا وَأَلْقَيْنَا فِيهَا رَوَٰسِىَ وَأَنۢبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوْجٍۭ بَهِيجٍ﴿٧﴾

اور زمین کو ہم نے بچھا یا اور اس میں پہاڑ جمائے اور اس کے اندر ہر طرح کی خوش منظر نباتات اُگادیں۔ 1

—
50:8
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 518

تَبْصِرَةً وَذِكْرَىٰ لِكُلِّ عَبْدٍ مُّنِيبٍ﴿٨﴾

یہ ساری چیزیں آنکھیں کھولنے والی اور سبق دینے والی ہیں ہر اُس بندے کے لیے جو (حق کی طرف) رجوع کرنے والا ہو

—
50:9
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 518

وَنَزَّلْنَا مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءً مُّبَـٰرَكًا فَأَنۢبَتْنَا بِهِۦ جَنَّـٰتٍ وَحَبَّ ٱلْحَصِيدِ﴿٩﴾

اور آسمان سے ہم نے برکت والا پانی نازل کیا، پھر اس سے باغ اور فصل کے غلے

—
50:10
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 518

وَٱلنَّخْلَ بَاسِقَـٰتٍ لَّهَا طَلْعٌ نَّضِيدٌ﴿١٠﴾

اور بلند و بالا کھجور کے درخت پیدا کر دیے جن پر پھلوں سے لدے ہوئے خوشے تہ بر تہ لگتے ہیں

—
50:11
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 518

رِّزْقًا لِّلْعِبَادِ ۖ وَأَحْيَيْنَا بِهِۦ بَلْدَةً مَّيْتًا ۚ كَذَٰلِكَ ٱلْخُرُوجُ﴿١١﴾

یہ انتظام ہے بندوں کی رزق دینے کا۔ اس پانی سے ہم ایک مُردہ زمین کو زندگی بخش دیتے ہیں۔ 1 (مَرے ہوئے انسانوں کا زمین سے) نکلنا بھی اسی طرح ہوگا۔ 2

—
50:12
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 518

كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ وَأَصْحَـٰبُ ٱلرَّسِّ وَثَمُودُ﴿١٢﴾

ان سے پہلے نوحؑ کی قوم ، اور اصحاب الرّس، 1 اور ثمُود

—
50:13
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 518

وَعَادٌ وَفِرْعَوْنُ وَإِخْوَٰنُ لُوطٍ﴿١٣﴾

اور عاد، اور فرعون، 1 اور لوُط کے بھائی

—
50:14
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 518

وَأَصْحَـٰبُ ٱلْأَيْكَةِ وَقَوْمُ تُبَّعٍ ۚ كُلٌّ كَذَّبَ ٱلرُّسُلَ فَحَقَّ وَعِيدِ﴿١٤﴾

اور ایکہ والے، اور تُبَّع کی قوم 1 کے لوگ بھی جھٹلاچکے ہیں۔ 2 ہر ایک نے رسولوں کو جھٹلایا، 3 اور آخر  کار میری وعید اُن پرچسپاں ہوگئی۔4

—
50:15
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 518

أَفَعَيِينَا بِٱلْخَلْقِ ٱلْأَوَّلِ ۚ بَلْ هُمْ فِى لَبْسٍ مِّنْ خَلْقٍ جَدِيدٍ﴿١٥﴾

کیا پہلی بار کی تخلیق سے ہم عاجز تھے؟ مگر ایک نئی تخلیق کی طرف سے یہ لوگ شک میں پڑے ہوئے ہیں۔ 1

—
50:16
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 519

وَلَقَدْ خَلَقْنَا ٱلْإِنسَـٰنَ وَنَعْلَمُ مَا تُوَسْوِسُ بِهِۦ نَفْسُهُۥ ۖ وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ ٱلْوَرِيدِ﴿١٦﴾

1 ہم نے انسان کو پیدا کیا ہے اور اس کے دل میں ابھرنے والے وسوسوں تک کو ہم جانتے ہیں۔ ہم اس کی رگِ گردن سے بھی زیادہ اس سے قریب ہیں، 2

—
50:17
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 519

إِذْ يَتَلَقَّى ٱلْمُتَلَقِّيَانِ عَنِ ٱلْيَمِينِ وَعَنِ ٱلشِّمَالِ قَعِيدٌ﴿١٧﴾

(اور ہمارے اس براہ راست علم کے علاوہ) دو کاتب اس کے دائیں اور بائیں بیٹھے ہر چیز ثبت کر رہے ہیں

—
50:18
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 519

مَّا يَلْفِظُ مِن قَوْلٍ إِلَّا لَدَيْهِ رَقِيبٌ عَتِيدٌ﴿١٨﴾

کوئی لفظ اس کی زبان سے نہیں نکلتا جسے محفوظ کرنے کے لیے ایک حاضر  باش نگراں موجود نہ ہو۔ 1

—
50:19
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 519

وَجَآءَتْ سَكْرَةُ ٱلْمَوْتِ بِٱلْحَقِّ ۖ ذَٰلِكَ مَا كُنتَ مِنْهُ تَحِيدُ﴿١٩﴾

پھر دیکھو، وہ موت کی جاں کنی حق لے کر آ پہنچی،1 یہ وہی چیز ہے جس سے تُو بھاگتا تھا۔2

—
50:20
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 519

وَنُفِخَ فِى ٱلصُّورِ ۚ ذَٰلِكَ يَوْمُ ٱلْوَعِيدِ﴿٢٠﴾

اور پھر صُور پھونکا گیا، 1یہ ہے وہ دن جس کا تجھے خوف دلایا جاتا تھا۔

—
50:21
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 519

وَجَآءَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّعَهَا سَآئِقٌ وَشَهِيدٌ﴿٢١﴾

ہر شخص اِس حال میں آگیا کہ اس کے ساتھ ایک ہانک کرلانے والا ہے اور ایک گواہی دینے والا۔1

—
50:22
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 519

لَّقَدْ كُنتَ فِى غَفْلَةٍ مِّنْ هَـٰذَا فَكَشَفْنَا عَنكَ غِطَآءَكَ فَبَصَرُكَ ٱلْيَوْمَ حَدِيدٌ﴿٢٢﴾

اِس چیز کی طرف سے تُو غفلت میں تھا ، ہم نے وہ پردہ ہٹا دیا جو تیرے آگے پڑا ہوا تھا اور آج تیری نگاہ خوب تیز ہے۔1

—
50:23
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 519

وَقَالَ قَرِينُهُۥ هَـٰذَا مَا لَدَىَّ عَتِيدٌ﴿٢٣﴾

اُس کے ساتھی نے عرض کیا یہ جو میری سپردگی میں تھا حاضر ہے۔1

—
50:24
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 519

أَلْقِيَا فِى جَهَنَّمَ كُلَّ كَفَّارٍ عَنِيدٍ﴿٢٤﴾

حکم دیا گیا ”پھینک دو جہنم میں1 ہر کَٹّے کافر کو 2جو حق سے عناد رکھتا تھا

—
50:25
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 519

مَّنَّاعٍ لِّلْخَيْرِ مُعْتَدٍ مُّرِيبٍ﴿٢٥﴾

خیر کو روکنے والا1 اور حد سے تجاوز کرنے والا تھا،2 شک میں پڑا ہوا تھا 3

—
50:26
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 519

ٱلَّذِى جَعَلَ مَعَ ٱللَّهِ إِلَـٰهًا ءَاخَرَ فَأَلْقِيَاهُ فِى ٱلْعَذَابِ ٱلشَّدِيدِ﴿٢٦﴾

اور اللہ کے ساتھ کسی دوسرے کو خدا بنائے بیٹھا تھا۔ ڈال دو اُسے سخت عذاب میں۔“1

—
50:27
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 519

۞ قَالَ قَرِينُهُۥ رَبَّنَا مَآ أَطْغَيْتُهُۥ وَلَـٰكِن كَانَ فِى ضَلَـٰلٍۭ بَعِيدٍ﴿٢٧﴾

اس کے ساتھی نے عرض کیا ”خداوند ، میں نے اِس کو سرکش نہیں بنایا بلکہ یہ خود ہی پرلے درجے کی گمراہی میں پڑا ہوا تھا۔“1

—
50:28
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 519

قَالَ لَا تَخْتَصِمُوا۟ لَدَىَّ وَقَدْ قَدَّمْتُ إِلَيْكُم بِٱلْوَعِيدِ﴿٢٨﴾

جواب میں ارشاد ہوا”میرے حضور جھگڑا نہ کرو، میں تم کو پہلے ہی انجام ِبد سے خبر دار کر چکا تھا۔1

—
50:29
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 519

مَا يُبَدَّلُ ٱلْقَوْلُ لَدَىَّ وَمَآ أَنَا۠ بِظَلَّـٰمٍ لِّلْعَبِيدِ﴿٢٩﴾

میرے ہاں بات پلٹی نہیں جاتی1 اور میں  اپنے بندوں پر ظلم توڑنے والا نہیں ہوں۔“2

—
50:30
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 519

يَوْمَ نَقُولُ لِجَهَنَّمَ هَلِ ٱمْتَلَأْتِ وَتَقُولُ هَلْ مِن مَّزِيدٍ﴿٣٠﴾

وہ دن جبکہ ہم جہنم سے پوچھیں گے کیا تُو بھر گئی؟ اور وہ کہے گی کیا اور کچھ ہے؟1

—
50:31
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 519

وَأُزْلِفَتِ ٱلْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ غَيْرَ بَعِيدٍ﴿٣١﴾

اور جنت متقین کے قریب لے آئی جائے گی،  کچھ بھی دور نہ ہوگی۔1

—
50:32
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 519

هَـٰذَا مَا تُوعَدُونَ لِكُلِّ أَوَّابٍ حَفِيظٍ﴿٣٢﴾

ارشاد ہوگا”یہ ہے وہ چیز جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا، ہر اس شخص کے لیے جو بہت رجوع کرنے والا 1اور بڑی نگہداشت کرنے والا تھا،2

—
50:33
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 519

مَّنْ خَشِىَ ٱلرَّحْمَـٰنَ بِٱلْغَيْبِ وَجَآءَ بِقَلْبٍ مُّنِيبٍ﴿٣٣﴾

جو بے دیکھے رحمٰن سے ڈرتا تھا،1 اور جو دلِ گرویدہ لیے ہوئے آیا ہے۔2

—
50:34
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 519

ٱدْخُلُوهَا بِسَلَـٰمٍ ۖ ذَٰلِكَ يَوْمُ ٱلْخُلُودِ﴿٣٤﴾

داخل ہو جاؤ جنت میں  سلامتی کے ساتھ۔“1 وہ دن حیاتِ ابدی کا دن ہو گا

—
50:35
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 519

لَهُم مَّا يَشَآءُونَ فِيهَا وَلَدَيْنَا مَزِيدٌ﴿٣٥﴾

وہاں ان کے لیے وہ سب کچھ ہو گا جو وہ چاہیں گے، اور ہمارے پاس  اس سے زیادہ بھی بہت کچھ ان کے لیے ہے۔1

—
50:36
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 520

وَكَمْ أَهْلَكْنَا قَبْلَهُم مِّن قَرْنٍ هُمْ أَشَدُّ مِنْهُم بَطْشًا فَنَقَّبُوا۟ فِى ٱلْبِلَـٰدِ هَلْ مِن مَّحِيصٍ﴿٣٦﴾

ہم ان سے پہلے بہت سی قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں جو ان سے بہت زیادہ طاقتور تھیں اور دنیا کے ملکوں  کو انہوں نے چھان مارا تھا۔1 پھر کیا وہ کوئی جائے پناہ پا سکے؟2

—
50:37
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 520

إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَذِكْرَىٰ لِمَن كَانَ لَهُۥ قَلْبٌ أَوْ أَلْقَى ٱلسَّمْعَ وَهُوَ شَهِيدٌ﴿٣٧﴾

اس تاریخ میں عبرت کا سبق ہے ہر اس شخص کے لیے جو دل رکھتا ہو، یا جو توجہ سے بات کو سنے۔1

—
50:38
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 520

وَلَقَدْ خَلَقْنَا ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا فِى سِتَّةِ أَيَّامٍ وَمَا مَسَّنَا مِن لُّغُوبٍ﴿٣٨﴾

ہم نے زمین اور آسمانوں کو اور ان کے درمیان  کی ساری چیزوں کو چھ دنوں میں پیدا کردیا 1 اور ہمیں کوئی تکان لاحق نہ ہوئی

—
50:39
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 520

فَٱصْبِرْ عَلَىٰ مَا يَقُولُونَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ ٱلشَّمْسِ وَقَبْلَ ٱلْغُرُوبِ﴿٣٩﴾

پس اے نبیؐ، جو باتیں یہ لوگ بناتے ہیں ان پر صبر کرو،1 اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرتے رہو، طلوع آفتاب اور غروب آفتاب سے پہلے

—
50:40
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 520

وَمِنَ ٱلَّيْلِ فَسَبِّحْهُ وَأَدْبَـٰرَ ٱلسُّجُودِ﴿٤٠﴾

اور رات کے وقت پھر اس کی تسبیح کرو اور سجدہ  ریزیوں سے فارغ ہونے کے بعد بھی۔1

—
50:41
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 520

وَٱسْتَمِعْ يَوْمَ يُنَادِ ٱلْمُنَادِ مِن مَّكَانٍ قَرِيبٍ﴿٤١﴾

اور سنو، جس دن منادی کرنے والا (ہر شخص کے) قریب ہی سے پکارے گا،1

—
50:42
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 520

يَوْمَ يَسْمَعُونَ ٱلصَّيْحَةَ بِٱلْحَقِّ ۚ ذَٰلِكَ يَوْمُ ٱلْخُرُوجِ﴿٤٢﴾

جس دن سب لوگ آوازہٴ حشر کو ٹھیک ٹھیک سن رہے ہوں گے،1 وہ زمین سے مُردوں کے نکلنے کا دن ہو گا

—
50:43
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 520

إِنَّا نَحْنُ نُحْىِۦ وَنُمِيتُ وَإِلَيْنَا ٱلْمَصِيرُ﴿٤٣﴾

ہم ہی زندگی بخشتے ہیں اور ہم ہی موت دیتے ہیں، اور ہماری طرف ہی اُس دن سب کو پلٹنا ہے

—
50:44
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 520

يَوْمَ تَشَقَّقُ ٱلْأَرْضُ عَنْهُمْ سِرَاعًا ۚ ذَٰلِكَ حَشْرٌ عَلَيْنَا يَسِيرٌ﴿٤٤﴾

جب زمین پھٹے گی اور لوگ اس کے اندر سے نکل کر تیز تیز بھاگے جا رہے ہوں گے۔ یہ حشر ہمارے لیے بہت آسان ہے۔1

—
50:45
پارہ 26 · حزب 52 · صفحہ 520

نَّحْنُ أَعْلَمُ بِمَا يَقُولُونَ ۖ وَمَآ أَنتَ عَلَيْهِم بِجَبَّارٍ ۖ فَذَكِّرْ بِٱلْقُرْءَانِ مَن يَخَافُ وَعِيدِ﴿٤٥﴾

اے نبیؐ ، جو باتیں یہ لوگ بنا رہےہیں انہیں ہم خوب جانتے ہیں،1 اور تمہارا کام ان سے جبراًبات منوانا نہیں ہے۔ بس تم اس قرآن کےذریعہ  سے ہر اُس شخص کو نصیحت کر دو جو میری تنبیہ سے ڈرے۔2

—
پچھلی آیتAl-Hujuratاگلی آیتAdh-Dhariyat