لوڈ ہو رہا ہے...
2:1الف،لام،میم1
2:2یہ اللہ کی کتاب ہے ،اس میں کوئی شک نہیں1 ہے۔ہدایت ہے اُن پرہیزگاروں کے2 لئے
2:3جو غیب پر ایمان لاتے1 ہیں،نماز قائم کرتے ہیں2،جو رزق ہم نے اُن کو دیا ہے ،اس میں سے خرچ کرتے ہیں3
2:4جو کتاب تم پر نازل کی گئی ہے (یعنی قرآن) اور جو کتابیں تم سے پہلے نازل کی گئی تھیں ان سب پر ایمان لاتےہیں1، اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں2
2:5ایسے لوگ اپنے رب کی طرف سے راہ راست پر ہیں اور وہی فلاح پانے والے ہیں