23:1یقیناً فلاح پائی ہے ایمان لانے والوں نے 1 جو
23:21 اپنی نماز میں خشوع 2 اختیار کرتے ہوں
23:3لغویات سے دُور رہتے ہیں۔ 1
23:4زکوٰة کے طریقے پر عامل ہوتے ہیں۔ 1
23:5اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں، 1
23:6سوائے اپنی بیویوں کے اور ان عورتوں کے جو ان کی ملک یمین میں ہوں کہ ان پر (محفوظ نہ رکھنے میں) وہ قابل ملامت نہیں ہیں
23:7البتہ جو اُس کے علاوہ کچھ اور چاہیں وہی زیادتی کرنے والے ہیں، 1
23:8اپنی امانتوں اور اپنے عہد و پیمان کا پاس رکھتے ہیں، 1
23:9اور اپنی نمازوں کی محافظت کرتے ہیں۔ 1
23:10یہی لوگ وہ وارث ہیں
23:11جو میراث میں فردوس 1 پائیں گے اور اس میں ہمیشہ رہیں گے۔ 2
23:12ہم نے انسان کو مٹی کے ست سے بنایا
23:13پھر اسے ایک محفوظ جگہ ٹپکی ہوئی بوند میں تبدیل کیا
23:14پھر اس بوند کو لوتھڑے کی شکل دی، پھر لوتھڑے کو بوٹی بنا دیا، پھر بوٹی کو ہڈیاں بنائیں، پھر ہڈیوں پر گوشت چڑھایا، 1 پھر اسے ایک دُوسری ہی مخلوق بنا کھڑا کیا۔ 2 پس بڑا ہی بابرکت ہے 3 اللہ، سب کاریگروں سے اچھا کاریگر
23:15پھر اس کے بعد تم کو ضرور مرنا ہے،
23:16پھر قیامت کے روز یقیناً تم اٹھائے جاؤ گے
23:17اور تمہارے اُوپر ہم نے سات راستے بنائے، 1 تخلیق کے کام سے ہم کچھ نابلد نہ تھے۔ 2