28:85اے نبیؐ ، یقین جانو کہ جس نے یہ قرآن تم پر فرض کیا ہے1 وہ تمہیں ایک بہترین انجام کو پہنچانے والا ہے۔2 اِن لوگوں سے کہہ دو کہ ”میرا ربّ خُوب جانتا ہے کہ ہدایت لے کر کون آیا ہے اور کھُلی گمراہی میں کون مُبتلا ہے۔“
28:86“ تم اس بات کے ہرگز اُمیدوار نہ تھے کہ تم پر کتاب نازل کی جائے گی، یہ تو محض تمہارے ربّ کی مہربانی سے (تم پر نازل ہوئی ہے)،1 پس تم کافروں کے مددگار نہ بنو۔2
28:87اور ایسا کبھی نہ ہونے پائے کہ اللہ کی آیات جب تم پر نازل ہوں تو کُفّار تمہیں اُن سے باز رکھیں۔1 اپنے ربّ کی طرف دعوت دو اور ہرگز مشرکوں میں شامل نہ ہو
28:88اور اللہ کے سوا کسی دُوسرے معبُود کو نہ پکارو۔ اُس کے سوا کوئی معبُود نہیں ہے۔ ہر چیز ہلاک ہونے والی ہے سوائے اُس کی ذات کے۔ فرماں روائی اسی کی ہے1 اور اسی کی طرف تم سب پلٹائے جانے والے ہو
29:1الف۔ل۔م۔
29:2کیا لوگوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ بس اِتنا کہنے پر چھوڑ دیے جائیں گے کہ ”ہم ایمان لائے“ اور ان کو آزمایا نہ جائے گا؟1
29:3حالانکہ ہم اُن سب لوگوں کی آزمائش کر چکے ہیں جو اِن سے پہلے گزرے ہیں۔1 اللہ کو تو ضرور یہ دیکھنا ہے2 کہ سچے کون ہیں اور جھُوٹے کون
29:4اور کیا وہ لوگ جو بُری حرکتیں کر رہے ہیں1 یہ سمجھے بیٹھے ہیں کہ وہ ہم سے بازی لے جائیں گے؟2 بڑا غلط حکم ہے جو وہ لگا رہے ہیں
29:5جو کوئی اللہ سے ملنے کی توقع رکھتا ہو (اُسے معلوم ہونا چاہیے کہ)اللہ کا مقرر کیا ہوا وقت آنے ہی والا ہے،1 اور اللہ سب کچھ سُنتا اور جانتا ہے۔2
29:6جو شخص بھی مجاہدہ کرے گا اپنے ہی بھلے کے لیے کرے گا،1 اللہ یقیناً دنیا جہان والوں سے بے نیاز ہے۔2