32:1ا ل م
32:2اس کتاب کی تنزیل بلاشبہ ربّ العالمین کی طرف سے ہے۔ 1
32:31 کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ اس شخص نے اِسے خود گھڑ لیا ہے؟ 2 نہیں، بلکہ یہ حق ہے تیری رب کی طرف سے 3 تاکہ تو متنبہ کرے ایک ایسی قوم کو جس کے پاس تجھ سے پہلے کوئی متنبہ کرنے والا نہیں آیا ، شاید کہ وہ ہدایت پا جائیں۔ 4
32:41 وہ اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو اور اُن ساری چیزوں کو جو ان کے درمیان ہیں چھ دنوں میں پیدا کیا اور اس کے بعد عرش پر جلوہ فرما ہوا 2 ، اُس کے سوا نہ تمہارا کوئی حامی ومددگار ہے اور نہ کوئی اس کے آگے سفارش کرنے والا ، پھر کیا تم ہوش میں نہ آوٴ گے؟ 3
32:5وہ آسمان سے زمین تک دُنیا کے معاملات کی تدبیر کرتا ہے اور اس کی تدبیر روداد اوپر اُس کے حضور جاتی ہے ایک ایسے دن میں جس کی مقدار تمہارے شمار سے ایک ہزار سال ہے۔ 1
32:6وہی ہے ہر پوشیدہ اور ظاہر کا جاننے والا 1 ، زبردست 2 اور رحیم 3
32:7جو چیز بھی اس نے بنائی خوب ہی بنائی 1۔ اُس نے انسان کی تخلیق کی ابتدا گارے سے کی
32:8پھر اُس کی نسل ایک ایسے ست سے چلائی جو حقیر پانی کی طرح کا ہے 1
32:9پھر اُس کو نِک سُک سے درست کیا 1 اور اس کے اندر اپنی روح پھونک دی 2 ، اور تم کو کان دیے ، آنکھیں دیں اور دل دیے 3۔ تم لوگ کم ہی شکر گزار ہوتے ہو۔ 4
32:101 اور یہ لوگ کہتے ہیں”جب ہم مٹی میں رَل مِل چکے ہوں گےتوکیا ہم پھر نئے سرے سے پیدا کیے جائیں گے؟“اصل بات یہ ہے کہ یہ اپنے ربّ کی ملاقات کے منکر ہیں۔ 2
32:11اِن سے کہو ”موت کا وہ فرشتہ جو تم پر مقرّر کیا گیا ہے تم کو پورا کا پورا اپنے قبضے میں لے لے گا اور پھر تم اپنے ربّ کی طرف پلٹا لائے جاوٴ گے۔“ 1