37:1قطار در قطار صف باندھنے والوں کی قسم
37:2پھر اُن کی قسم جو ڈانٹنے پھٹکارنے والے ہیں
37:3پھر اُن کی قسم جو کلامِ نصیحت سُنانے والے ہیں، 1
37:4تمہارا معبُودِ حقیقی بس ایک ہی ہے 1
37:5وہ جو زمین اور آسمانوں کا اور تمام اُن چیزوں کا مالک ہے جو زمین و آسمان میں ہیں ، اور سارے مشرقوں 1 کا مالک۔ 2
37:6ہم نے آسمانِ 1 دُنیا کو تاروں کی زینت سے آراستہ کیا ہے
37:7اور ہر شیطانِ سرکش سے اس کو محفوظ کر دیا ہے۔ 1
37:8یہ شیاطین ملاء اعلیٰ کی باتیں نہیں سن سکتے، ہر طرف سے مارے اور ہانکے جاتے ہیں
37:9اور ان کے لیے پیہم عذاب ہے
37:10تا ہم اگر کوئی ان میں سے کچھ لے اُڑے تو ایک تیز شُعلہ اس کا پیچھا کرتا ہے۔ 1
37:11اب اِن سے پوچھو، اِن کی پیدائش زیادہ مشکل ہے یا اُن چیزوں کی جو ہم نے پیدا کر رکھی ہیں؟ 1 اِن کو تو ہم نے لیس دار گارے سے پیدا کیا ہے۔ 2
37:12تم (اللہ کی قدرت کے کرشموں پر) حیران ہو اور یہ اس کا مذاق اڑا رہے ہیں
37:13سمجھایا جاتا ہے تو سمجھ کر نہیں دیتے
37:14کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو اسے ٹھٹھوں میں اڑاتے ہیں
37:15اورکہتے ہیں”یہ تو صریح جادُو ہے، 1
37:16بھلا کہیں ایسا ہو سکتا ہے کہ جب ہم مر چکے ہوں اور مٹی بن جائیں اور ہڈیوں کا پنجر رہ جائیں اُس وقت ہم پھر زندہ کر کے اٹھا کھڑے کیے جائیں؟
37:17اور کیا ہمارے اگلے وقتوں کے آبا و اجداد بھی اٹھائے جائیں گے؟"
37:18اِن سے کہوہاں، اور تم (خدا کے مقابلے میں)بے بس ہو۔ 1
37:19بس ایک ہی جھِڑکی ہوگی اور یکایک یہ اپنی آنکھوں سے (وہ سب کچھ جس کی خبر دی جارہی ہے)دیکھ رہے ہوں گے۔ 1
37:20اُس وقت یہ کہیں گے "ہائے ہماری کم بختی، یہ تو یوم الجزا ہے"
37:21یہ وہی فیصلے کا دن ہے جسے تم جھُٹلا یا کرتے تھے۔“ 1
37:22(حکم ہوگا)گھیر لاوٴ سب ظالموں 1 اور ان کے ساتھیوں 2 اور اُن کے معبُودوں کو جن کی وہ خدا کو چھوڑ کر بندگی کیا کرتے تھے 3
37:23پھر ان سب کو جہنم کا راستہ دکھاؤ
37:24اور ذرا اِنہیں ٹھیراؤ، اِن سے کچھ پوچھنا ہے