44:1ح م
44:2قسم ہے اِس کتاب مبین کی
44:3کہ ہم نے اِسے ایک بڑی خیر و برکت والی رات میں نازل کیا ہے، کیونکہ ہم لوگوں کو متنبّہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔1
44:4یہ وہ رات تھی جس میں ہر معاملہ کا حکیمانہ فیصلہ 1
44:5ہمارے حکم سے صادر کیا جاتا ہے۔1 ہم ایک رسُول بھیجنے والے تھے
44:6تیرے ربّ کی رحمت کے طو ر پر۔1 یقیناً وہی سب کچھ سُننے اور جاننے والا ہے،2
44:7آسمانوں اور زمین کا ربّ اور ہر اُس چیز کا ربّ جو آسمان و زمین کے درمیان ہے اگر تم لوگ واقعی یقین رکھنے والے ہو۔1
44:8کوئی معبُود اُس کے سوا نہیں ہے۔1 وہی زندگی عطا کرتا ہے اور وہی موت دیتا ہے۔2 تمہارا ربّ اور تمہارے اُن اسلاف کا ربّ جو پہلے گزر چکے ہیں۔3
44:9(مگر فی الواقع اِن لوگوں کو یقین نہیں ہے)بلکہ یہ اپنے شک میں پڑے کھیل رہے ہیں۔1
44:10اچھا انتظار کرو اُس دن کا جب آسمان صریح دھواں لیے ہوئے آئے گا
44:11اور وہ لوگوں پر چھا جائے گا، یہ ہے درد ناک سزا
44:12(اب کہتے ہیں کہ) " پروردگار، ہم پر سے یہ عذاب ٹال دے، ہم ایمان لاتے ہیں"
44:13اِن کی غفلت کہاں دُور ہوتی ہے؟ اِن کا حال تو یہ ہے کہ اِن کے پاس رسُولِ مُبین آگیا1
44:14پھر بھی یہ اُس کی طرف مُلتفت نہ ہوئے اور کہا کہ ”یہ تو سکھایا پڑھایا باولا ہے۔“1
44:15ہم ذرا عذاب ہٹائے دیتے ہیں، تم لوگ پھر وہی کچھ کرو گے جو پہلے کر رہے تھے
44:16جس روز ہم بڑی ضرب لگائیں گے وہ دن ہوگا جب ہم تم سے انتقام لیں گے۔1
44:17ہم اِن سے پہلے فرعون کی قوم کو اِسی آزمائش میں ڈال چکے ہیں۔ اُن کے پاس ایک نہایت شریف رسُول1 آیا
44:18اور اس نے کہا”1اللہ کے بندوں کو میرے حوالے کرو،2 میں تمہارے لیے ایک امانتدار رسُول ہوں۔3