45:1ح م
45:2اِس کتاب کا نزول اللہ کی طرف سے ہے جو زبردست اور حکیم ہے۔1
45:3حقیقت یہ ہے کہ آسمانوں اور زمین میں بے شمار نشانیاں ہیں ایمان لانے والوں کے لیے۔1
45:4اور تمہاری اپنی پیدائش میں، اور اُن حیوانات میں جن کو اللہ (زمین میں)پھیلا رہا ہے، بڑی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو یقین لانے والے ہیں۔1
45:5اور شب و روز کے فرق و اختلاف میں ، 1 اور اُس رزق میں2 جسے اللہ آسمان سے نازل فرماتا ہے پھر اس کے ذریعہ سے مُردہ زمین کو جِلا اُٹھاتا ہے،3 اور ہواوٴں کی گردش میں 4 بہت نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو عقل سے کام لیتے ہیں
45:6یہ اللہ کی نشانیاں ہیں جنہیں ہم تمہارے سامنے ٹھیک ٹھیک بیان کر رہے ہیں۔ اب آخر اللہ اور اس کی آیات کے بعد اور کون سی بات ہے جس پر یہ لوگ ایمان لائیں گے۔1
45:7تباہی ہے ہر اُس جھوٹے بد اعمال شخص کے لیے
45:8جس کے سامنے اللہ کی آیات پڑھی جاتی ہیں ، اور وہ اُن کو سُنتا ہے، پھر پُورے اِستکبار کے ساتھ اپنے کُفر پر اِس طرح اَڑا رہتا ہے کہ گویا اُس نے اُن کو سُنا ہی نہیں۔1 ایسے شخص کو دردناک عذاب کا مُژدہ سُنا دو
45:9ہماری آیات میں سے کوئی بات جب اس کے علم میں آتی ہے تو وہ اُن کا مذاق بنا لیتا ہے۔1 ایسے سب لوگوں کے لیے ذلّت کا عذاب ہے
45:10اُن کے آگے جہنّم ہے۔1 جو کچھ بھی انہوں نے دنیا میں کمایا ہے اس میں سے کوئی چیز اُن کے کسی کام نہ آئے گی، نہ اُن کے وہ سرپرست ہی اُن کے لیے کچھ کر سکیں گے جنہیں اللہ کو چھوڑ کر انہوں نے اپنا ولی بنا رکھا ہے۔2 اُن کے لیے بڑا عذاب ہے
45:11یہ قرآن سراسر ہدایت ہے، اور اُن لوگوں کے لیے بلا کا درد ناک عذاب ہے جنہوں نے اپنے رب کی آیات کو ماننے سے انکار کیا
45:12وہ اللہ ہے تو ہے جس نے تمہارے لیے سمندر کو مسخّر کیاتاکہ اس کے حکم سے کشتیاں اُس میں چلیں1 اور تم اس کا فضل تلاش کرو2 اور شکر گزار رہو
45:13اس نے زمین اور آسمانوں کی ساری ہی چیزوں کو تمہارے لیے مسخّر کر دیا ہے،1 سب کچھ اپنے پاس سے۔۔۔۔2 اِس میں بڑی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو غور و فکر کرنے والے ہیں۔3