48:1اے نبی ؐ ، ہم نے تم کو کھلی فتح عطا کر دی1
48:2تاکہ اللہ تمہاری اگلی پچھلی ہر کوتاہی سے درگزر فرمائے1 اور تم پر اپنی نعمت کی تکمیل کر دے2 اور تمھیں سیدھا راستہ دکھائے3
48:3اور تم کو زبردست نصرت بخشے۔1
48:4وہی ہے جس نے مومنوں کے دلوں میں سکینت نازل فرمائی1 تاکہ اپنے ایمان کے ساتھ وہ ایک ایمان اور بڑھا لیں۔2 زمین اور آسمانوں کے سب لشکر اللہ کے قبضہٴ قدرت میں ہیں اور وہ علیم و حکیم ہے۔3
48:5(اس نے یہ کام اس لیے کیا ہے)تاکہ مومن مردوں اور عورتوں1 کو ہمیشہ رہنے کے لیے ایسی جنّتوں میں داخل فرمائے جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہو ں گی اور ان کی برائیاں ان سے دور کر دے۔۔۔۔2 اللہ کے نزدیک یہ بڑی کامیابی ہے
48:6اور ان منافق مردوں اور عورتوں اور مشرک مردوں اور عورتوں کو سزا دے جو اللہ کے متعلق بُرے گمان رکھتے ہیں۔1 بُرائی کے پھیر میں وہ خودہی آگئے،2 اللہ کا غضب ان پر ہوا اور اس نے ان پر لعنت کی اور ان کے لیے جہنم مہیّا کر دی جو بہت ہی بُرا ٹھکانا ہے
48:7زمین اور آسمان کے لشکر اللہ ہی کے قبضہٴ قدرت میں ہیں اور وہ زبردست اور حکیم ہے۔1
48:8اے نبیؐ ، ہم نے تم کو شہادت دینے والا،1 بشارت دینے والا اور خبر دار کردینے والا2 بنا کر بھیجا ہے
48:9تاکہ اے لوگو، تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اس کا ساتھ دو، اس کی تعظیم و توقیر کرو اور صبح و شام اس کی تسبیح کرتے رہو۔1