50:36ہم ان سے پہلے بہت سی قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں جو ان سے بہت زیادہ طاقتور تھیں اور دنیا کے ملکوں کو انہوں نے چھان مارا تھا۔1 پھر کیا وہ کوئی جائے پناہ پا سکے؟2
50:37اس تاریخ میں عبرت کا سبق ہے ہر اس شخص کے لیے جو دل رکھتا ہو، یا جو توجہ سے بات کو سنے۔1
50:38ہم نے زمین اور آسمانوں کو اور ان کے درمیان کی ساری چیزوں کو چھ دنوں میں پیدا کردیا 1 اور ہمیں کوئی تکان لاحق نہ ہوئی
50:39پس اے نبیؐ، جو باتیں یہ لوگ بناتے ہیں ان پر صبر کرو،1 اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرتے رہو، طلوع آفتاب اور غروب آفتاب سے پہلے
50:40اور رات کے وقت پھر اس کی تسبیح کرو اور سجدہ ریزیوں سے فارغ ہونے کے بعد بھی۔1
50:41اور سنو، جس دن منادی کرنے والا (ہر شخص کے) قریب ہی سے پکارے گا،1
50:42جس دن سب لوگ آوازہٴ حشر کو ٹھیک ٹھیک سن رہے ہوں گے،1 وہ زمین سے مُردوں کے نکلنے کا دن ہو گا
50:43ہم ہی زندگی بخشتے ہیں اور ہم ہی موت دیتے ہیں، اور ہماری طرف ہی اُس دن سب کو پلٹنا ہے
50:44جب زمین پھٹے گی اور لوگ اس کے اندر سے نکل کر تیز تیز بھاگے جا رہے ہوں گے۔ یہ حشر ہمارے لیے بہت آسان ہے۔1
50:45اے نبیؐ ، جو باتیں یہ لوگ بنا رہےہیں انہیں ہم خوب جانتے ہیں،1 اور تمہارا کام ان سے جبراًبات منوانا نہیں ہے۔ بس تم اس قرآن کےذریعہ سے ہر اُس شخص کو نصیحت کر دو جو میری تنبیہ سے ڈرے۔2
51:1قسم ہے اُن ہواؤں کی جو گرد اڑانے والی ہیں
51:2پھر پانی سے لدے ہوئے بادل اٹھانے والی ہیں۔ 1
51:3پھر سبک رفتاری کے ساتھ چلنے والی ہیں
51:4پھر ایک بڑے کام (بارش) کی تقسیم کرنے والی ہیں، 1
51:5حق یہ ہے کہ جس چیز کا تمہیں خوف دلایا جارہا ہے 1 وہ سچی ہے
51:6اور جزائے اعمال ضرور پیش آنی ہے۔1