51:52یونہی ہو تا رہا ہے، ان سے پہلے کی قوموں کے پاس بھی کوئی رسول ایسا نہیں آیا جسے انہوں نے یہ نہ کہا ہو کہ یہ ساحر ہے یا مجنون 1
51:53کیا ان سب نے آپس میں اس پر کوئی سمجھوتہ کر لیا ہے؟ نہیں، بلکہ یہ سب سر کش لوگ ہیں۔ 1
51:54پس اے نبی ؐ ، ان سے رخ پھیر لو، تم پر کچھ ملامت نہیں 1
51:55البتہ نصیحت کرے رہو، کیونکہ نصیحت ایمان لانے والوں کے لیے نافع ہے۔ 1
51:56میں نے جِنّ اور انسانوں کو اس کے سوا کسی کام کے لیے پیدا نہیں کیا ہے کہ وہ میری بندگی کریں 1
51:57میں ان سے کوئی رزق نہیں چاہتا اور نہ یہ چاہتا ہوں کہ وہ مجھے کھلائیں۔ 1
51:58اللہ تو خود ہی رزّاق ہےبڑی قوت والا اور زبردست۔ 1
51:59پس جن لوگوں نے ظلم کیا ہے 1 ان کے حصے کا بھی ویسا ہی عذاب تیار ہے جیسا اِنہی جیسے لوگوں کو اُن کے حصے کا مل چکا ہے، اس کے لیے یہ لوگ جلدی نہ مچائیں۔ 2
51:60آخر کو تباہی ہے کفر کرنے والوں کے لیے اُس روز جس کا انہیں خوف دلایا جا رہا ہے
52:1قسم ہے ُطور کی، 1
52:2اور ایک ایسی کھلی کتاب کی
52:3جو رقیق جِلد میں لکھی ہوئی ہے، 1
52:4اور آباد گھر کی، 1
52:5اور اُونچی چھت کی، 1
52:6اور مَوجْزَن سمندر کی،1
52:7کہ تیرے رب کا عذاب ضرور واقع ہونے والا ہے
52:8جسے کوئی دفع کرنے والا نہیں۔ 1
52:9وہ اُس روز واقع ہو گا جب آسمان بُری طرح ڈگمگائے گا1
52:10اور پہاڑ اُڑے اُڑے پھریں گے۔ 1
52:11تباہی ہے اُس روز اُن جھٹلانے والوں کے لیے
52:12جو آج کھیل کے طور پر اپنی حجّت بازیوں میں لگے ہوئے ہیں۔ 1
52:13جس دن انہیں دھکے مار مار کر نار جہنم کی طرف لے چلا جائے گا
52:14اُس وقت اُن سے کہا جائے گا کہ "یہ وہی آگ ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے