54:50اور ہمارا حکم بس ایک ہی حکم ہوتا ہے اور پلک جھپکاتے وہ عمل میں آجاتا ہے۔ 1
54:51تم جیسے بہت سوں کو ہم ہلاک کر چکے ہیں، 1 پھر ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا؟
54:52جو کچھ اِنہوں نے کیا ہے وہ سب دفتروں میں درج ہے
54:53اور ہر چھوٹی بڑی بات لکھی ہوئی موجود ہے۔ 1
54:54نافرمانی سے پرہیز کرنے والے یقیناً باغوں اور نہروں میں ہوں گے
54:55سچی عزت کی جگہ، بڑے ذی اقتدار بادشاہ کے قریب
55:1رحمٰن نے
55:2اِس قرآن کی تعلیم دی ہے۔ 1
55:3اُسی نے انسان کو پیدا کیا 1
55:4اور اسے بولنا سکھایا۔ 1
55:5سورج اور چاند ایک حساب کے پابند ہیں 1
55:6اور تارے 1 اور درخت سب سجدہ ریز ہیں۔ 2
55:7آسمان کو اُس نے بلند کیا اور میزان قائم کر دی۔ 1
55:8اِس کا تقاضا یہ ہے کہ تم میزان میں خلل نہ ڈالو
55:9انصاف کے ساتھ ٹھیک ٹھیک تولو اور ترازو میں ڈنڈی نہ مارو۔ 1
55:101 زمین کو اس نے سب مخلوقات کے لیے بنایا۔ 2
55:11اس میں ہر طرح کے بکثرت لذیذ پھل ہیں کھجور کے درخت ہیں جن کے پھل غلافوں میں لپٹے ہوئے ہیں
55:12طرح طرح کے غلّے ہیں جن میں بُھوسا بھی ہوتا ہے اور دانہ بھی۔ 1
55:13پس اے جِنّ وانس، تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں 1 کو جھٹلاؤ گے؟ 2
55:14انسان کو اُس نے ٹھیکری جیسے سُوکھے سڑے ہوئے گارے سے بنایا 1
55:15اور جِن کو آگ کی لَپٹ سے پیدا کیا۔ 1
55:16پس اے جِنّ و اِنس ، تم اپنے رب کی کن کن عجائبِ قدرت 1 کو جھٹلاؤ گے؟
55:17دونوں مشرق اور دونوں مغرب، سب کا مالک و پروردگار وہی ہے۔ 1
55:18پس اے جِنّ و اِنس تم اپنے رب کی کن کن قدرتوں 1 کو جھٹلاؤ گے؟