55:70اِن نعمتوں کے درمیان خوب سیرت اور خوبصورت بیویاں
55:71اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
55:72خیموں میں ٹھیرائی ہوئی حُوریں۔ 1
55:73اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
55:74اِن جنتیوں سے پہلے کبھی انسان یا جن نے اُن کو نہ چھوا ہوگا
55:75اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
55:76وہ جنّتی سبز قالینوں اور نفیس و نادر فرشوں1 پر تکیے لگا کے بیٹھیں گے
55:77اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
55:78بڑی برکت والا ہے تیرے رب جلیل و کریم کا نام
56:1جب وہ ہونے والا واقعہ پیش آ جائے گا
56:2تو کوئی اس کے وقوع کو جُھٹلانے والا نہ ہوگا۔ 1
56:3وہ تہ و بالا کر دینے والی آفت ہوگی۔ 1
56:4زمین اس وقت یکبارگی ہلا ڈالی جائے گی 1
56:5اور پہاڑ اس طرح ریزہ ریزہ کر دیے جائیں گے
56:6کہ پراگندہ غبار بن کر رہ جائیں گے
56:7تم لوگ اُس وقت تین گروہوں میں تقسیم ہو جاؤ گے 1
56:8دائیں بازو والے، 1 سودائیں بازو والوں (کی خوش نصیبی)کا کیا کہنا
56:9اور بائیں بازو والے، 1 تو بائیں بازو والوں(کی بد نصیبی)کا کیا ٹھکانا
56:10اور آگے والے تو پھر آگے والے ہی ہیں۔ 1
56:11وہی تو مقرب لوگ ہیں
56:12نعمت بھری جنتوں میں رہیں گے
56:13اگلوں میں سے بہت ہوں گے
56:14اور پچھلوں میں سے کم۔ 1
56:15مرصع تختوں پر
56:16تکیے لگا ئے آمنے سامنے بیٹھیں گے