56:77کہ یہ ایک بلند پایہ قرآن ہے، 1
56:78ایک محفوظ کتاب میں ثَبَت، 1
56:79جسے مُطَہَّرین کےسوا کوئی چُھو نہیں سکتا۔ 1
56:80یہ رب العالمین کا نازل کردہ ہے
56:81پھر کیا اِس کلام کے ساتھ تم بے اعتنائی برتتے ہو، 1
56:82اور اِس نعمت میں اپنا حصّہ تم نے یہ رکھا ہے کہ اِسے جُھٹلاتے ہو؟ 1
56:83تو جب مرنے والے کی جان حلق تک پہنچ چکی ہوتی ہے
56:84اور تم آنکھوں سے دیکھ رہے ہوتے ہو کہ وہ مر رہا ہے،
56:85اُس وقت تمہاری بہ نسبت ہم اُس کے زیادہ قریب ہوتے ہیں مگر تم کو نظر نہیں آتے
56:86اب اگر تم کسی کے محکوم نہیں ہو اور اپنے اِس خیال میں سچے ہو،
56:87اُس وقت اُس کی نکلتی ہوئی جان کو واپس کیوں نہیں لے آتے؟
56:88پھر وہ مرنے والا اگر مقربین میں سے ہو
56:89تو اس کے لیے راحت اور عمدہ رزق اور نعمت بھری جنت ہے
56:90اور اگر وہ اصحاب یمین میں سے ہو
56:91تو اس کا استقبال یوں ہوتا ہے کہ سلام ہے تجھے، تو اصحاب الیمین میں سے ہے
56:92اور اگر وہ جھٹلانے والے گمراہ لوگوں میں سے ہو
56:93تو اس کی تواضع کے لیے کھولتا ہوا پانی ہے
56:94اور جہنم میں جھونکا جانا
56:95یہ سب کچھ قطعی حق ہے
56:96پس اے نبیؐ ،اپنے رَبِّ عظیم کے نام کی تسبیح کرو۔ 1
57:1اللہ کی تسبیح کی ہے ہر اُس چیز نے جو زمین اور آسمانوں میں ہے، 1 اور وہی زبر دست دانا ہے۔ 2
57:2زمین اور آسمانوں کی سلطنت کا مالک وہی ہے، زندگی بخشتا ہے اور موت دیتا ہے، اور ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
57:3وہی اوّل بھی ہے اور آخر بھی ، اور ظاہر بھی ہے اور مخفی بھی، 1 اور وہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے