62:9اے لوگو جو ایمان لائے ہو، جب پکارا جائے نماز کے لیے جمعہ کے دن1 تو اللہ کے ذکر کی طرف دوڑو اور خریدو فروخت چھوڑ دو، 2 یہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے اگر تم جانو
62:10پھر جب نماز پوری ہو جائے تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو۔ 1 اور اللہ کو کثرت سے یاد کرتے رہو، 2 شاید کہ تمہیں فلاح نصیب ہو جائے۔ 3
62:11اور جب انہوں نے تجارت اور کھیل تماشا ہوتے دیکھا تو اس کی طرف لپک گئے اور تمہیں کھڑا چھوڑ دیا۔ 1 ان سے کہو، جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ کھیل تماشے اور تجارت سے بہتر ہے۔ 2 اور اللہ سب سے بہتر رزق دینے والا ہے۔ 3
63:1اے نبیؐ ، جب یہ منافق تمہارے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں،”ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ یقیناً اللہ کے رسُول ہیں“۔ ہاں، اللہ جانتا ہے کہ تم ضرور اُس کے رسُول ہو، مگر اللہ گواہی دیتا ہے کہ یہ منافق قطعی جُھوٹے ہیں۔ 1
63:2انہوں نے اپنی قَسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے 1 اور اِس طرح یہ اللہ کے راستے سےخود رُکتے اور دنیا کو روکتے ہیں۔ 2 کیسی بُری حرکتیں ہیں جو یہ لوگ کر رہے ہیں
63:3کیسی بُری حرکتیں ہیں جو یہ لوگ کر رہے ہیں۔ یہ سب کچھ اس وجہ سے ہے کہ ان لوگوں نے ایمان لا کر پھر کفر کیا اس لیے ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی، اب یہ کچھ نہیں سمجھتے۔ 1
63:4اِنہیں دیکھو تو اِن کے جُثّے تمہیں بڑے شاندار نظر آئیں۔ بولیں تو تم ان کی باتیں سُنتے رہ جاؤ۔ 1 مگر اصل میں یہ گویا لکڑی کے کُندے ہیں جو دیوار کے ساتھ چُن کر رکھ دیے گئے ہوں۔ 2 ہر روز کی آواز کو یہ اپنے خلاف سمجھتے ہیں۔ 3 یہ پکّے دشمن ہیں، 4 ان سے بچ کر رہو، 5 اللہ کی مار ان پر، 6 یہ کدھر اُلٹے پِھر ائے جا رہے ہیں۔ 7