68:43اِن کی نگاہیں نیچی ہوں گی، ذِلّت اِن پر چھا رہی ہوگی۔ یہ جب صحیح و سالم تھے اُس وقت اِنہیں سجدے کے لیے بلایا جاتا تھا(اور یہ انکار کرتے تھے)۔ 1
68:44پس اے نبیؐ ، تم اِس کلام کے جھٹلانے والوں کا معاملہ مجھ پر چھوڑ دو۔ 1 ہم ایسے طریقہ سے اِن کو بتدریج تباہی کی طرف لے جائیں گے کہ اِن کو خبر بھی نہ ہو گی۔ 2
68:45میں اِن کی رسّی دراز کر رہا ہوں ، میری چال 1 بڑی زبردست ہے
68:46کیا تم اِن سے کوئی اجر طلب کر رہے ہو کہ یہ اس چَٹّی کے بوجھ تلے دبے جارہے ہوں؟ 1
68:47کیا اِن کے پاس غیب کا علم ہے جسے یہ لکھ رہے ہوں؟ 1
68:48پس اپنے ربّ کا فیصلہ صادر ہونے تک صبر کرو 1 اور مچھلی والے (یونسؑ)کی طرح نہ ہو جاوٴ، 2 جب اُس نے پکارا تھا اور وہ غم سے بھرا ہو۱ تھا۔ 3
68:49اگر اس کے ربّ کی مہربانی اُس کے شاملِ حال نہ ہو جاتی تو وہ مذموُم ہو کر چَٹیل میدان میں پھینک دیا جاتا۔ 1
68:50آخرکار اُس کے رب نے اسے برگزیدہ فرما لیا اور اِسے صالح بندوں میں شامل کر دیا
68:51جب یہ کافر لوگ کلامِ نصیحت (قرآن)سُنتے ہیں تو تمہیں ایسی نظروں سے دیکھتے ہیں کہ گویا تمہارے قدم اُکھاڑ دیں گے، 1 اور کہتے ہیں کہ یہ ضرور دیوانہ ہے
68:52حالانکہ یہ تو سارے جہان والوں کے لیے ایک نصیحت ہے
69:1ہونی شُدنی! 1
69:2کیا ہے وہ ہونی شدنی؟
69:3اور تم کیا جانو کہ وہ کیا ہے ہونی شُدنی؟ 1
69:4ثمود 1 اور عاد نے اُس اچانک ٹوٹ پڑنے والی آفت 2 کو جھُٹلایا
69:5تو ثمود ایک سخت حادثہ 1 سے ہلاک کیے گئے
69:6اور عاد ایک بڑی شدید طوفانی آندھی سے تباہ کر دیے گئے
69:7اللہ تعالیٰ نے اُس کو مسلسل سات رات اور آٹھ دن اُن پر مسلط رکھا (تم وہاں ہوتے تو) دیکھتے کہ وہ وہاں اِس طرح پچھڑے پڑے ہیں جیسے وہ کھجور کے بوسیدہ تنے ہوں
69:8اب کیا اُن میں سے کوئی تمہیں باقی بچا نظر آتا ہے؟