69:36اور نہ زخموں کے دھوون کے سوا اِس کے لیے کوئی کھانا
69:37جسے خطا کاروں کے سوا کوئی نہیں کھاتا
69:38پس نہیں، 1 میں قسم کھاتا ہوں اُن چیزوں کی بھی جو تم دیکھتے ہو
69:39اور اُن کی بھی جنہیں تم نہیں دیکھتے
69:40یہ ایک رسولِ کریم کا قول ہے، 1
69:41کسی شاعر کا قول نہیں ہے ، تم لوگ کم ہی ایمان لاتے ہو۔ 1
69:42اور نہ یہ کسی کاہن کا قول ہے، تم لوگ کم ہی غور کرتے ہو
69:43یہ ربّ العالمین کی طرف سے نازل ہوا ہے۔ 1
69:44اور اگر اس (نبی) نے خود گھڑ کر کوئی بات ہماری طرف منسوب کی ہوتی
69:45تو ہم اِس کا دایاں ہاتھ پکڑ لیتے
69:46اور اِس کی رگ گردن کاٹ ڈالتے
69:47پھر تم میں سے کوئی (ہمیں) اِس کام سے روکنے والا نہ ہوتا۔ 1
69:48درحقیقت یہ پرہیز گار لوگوں کے لیے ایک نصیحت ہے۔ 1
69:49اور ہم جانتے ہیں کہ تم میں سے کچھ لوگ جھٹلانے والے ہیں
69:50ایسے کافروں کے لیے یقیناً یہ موجبِ حسرت ہے۔ 1
69:51اور یہ بالکل یقینی حق ہے
69:52پس اے نبیؐ، اپنے رب عظیم کے نام کی تسبیح کرو
70:1مانگنے والےنے عذاب مانگا ہے، 1 (وہ عذاب)جو ضرور واقع ہونے والا ہے
70:2کافروں کے لیے ہے، کوئی اُسے دفع کرنے والا نہیں
70:3اُس خدا کی طرف سے ہے جو عروج کے زینوں کا مالک ہے۔ 1
70:4ملائکہ اور رُوح 1 اُس کے حضور چڑھ کر جاتے ہیں 2 ایک ایسے دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے۔ 3
70:5پس اے نبیؐ ، صبر کرو، شائستہ صبر۔ 1
70:6یہ لوگ اُسے دور سمجھتے ہیں
70:7اور ہم اسے قریب دیکھ رہے ہیں۔ 1
70:8(وہ عذاب اُس روز ہو گا)جس 1 روز آسمان پگھلی ہوئی چاندی کی طرح ہو جائے گا 2
70:9اور پہاڑ رنگ برنگ کے دُھنکے ہوئے اُون جیسے ہوجائیں گے۔ 1
70:10اور کوئی جگری دوست اپنے جگری دوست کو نہ پوچھے گا