70:41کہ اِن کی جگہ اِن سے بہتر لوگ لے آئیں اور کوئی ہم سے بازی لے جانے والا نہیں ہے۔ 1
70:42لہٰذا اِنہیں اپنی بیہودہ باتوں اور اپنے کھیل میں پڑا رہنے دو یہاں تک کہ یہ اپنے اُس دن تک پہنچ جائیں جس کا ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے
70:43جب یہ اپنی قبروں سے نِکل کر اِس طرح دوڑے جارہے ہوں گے جیسے اپنے بُتوں کے استھانوں کی طرف دوڑے جارہے ہوں، 1
70:44اِن کی نگاہیں جھکی ہوئی ہوں گی، ذلت اِن پر چھا رہی ہوگی وہ دن ہے جس کا اِن سے وعدہ کیا جا رہا ہے
71:1ہم نے نوحؑ کو اس کی قوم کی طرف بھیجا (اس ہدایت کے ساتھ)کہ اپنی قوم کے لوگوں کو خبر دارکر دے قبل اس کے کہ ان پر ایک دردناک عذاب آئے۔ 1
71:2ا س نے کہا "اے میری قوم کے لوگو، میں تمہارے لیے ایک صاف صاف خبردار کردینے والا (پیغمبر) ہوں
71:3(تم کو آگاہ کرتا ہوں)کہ اللہ کی بندگی کرو اور اس سے ڈرو اور میری اطاعت کرو، 1
71:4اللہ تمہارے گناہوں سے درگزر فرمائے گا 1 اور تمہیں ایک وقتِ مقرر تک باقی رکھے گا۔ 2 حقیقت یہ ہے کہ اللہ کا مقرر کیا ہوا وقت جب آجاتا ہے تو پھر ٹالا نہیں جاتا۔ 3 کاش تمہیں اِس کا علم ہو۔“ 4
71:51 اُس نے عرض کیا”اے میرے ربّ، میں نے اپنی قوم کے لوگوں کو شب و روز پکارا
71:6مگر میری پُکار نے اُن کے فرار ہی میں اضافہ کیا۔ 1
71:7اور جب بھی میں نے اُن کو بلایا تاکہ تُو انہیں معاف کر دے، 1 انہوں نے کانوں میں اُنگلیاں ٹھونس لیں اور اپنے کپڑوں سے منہ ڈھانک لیے 2 اور اپنی روش پر اَڑ گئے اور بڑا تکبّر کیا۔ 3
71:8پھر میں نے ان کو ہانکے پکارے دعوت دی
71:9پھر میں نے علانیہ بھی ان کو تبلیغ کی اور چپکے چپکے بھی سمجھایا
71:10میں نے کہا اپنے رب سے معافی مانگو، بے شک وہ بڑا معاف کرنے والا ہے