73:1اے اوڑھ لپیٹ کر سونے والے، 1
73:2رات کو نماز میں کھڑے رہا کرو مگر کم، 1
73:3آدھی رات، یا اس سے تھوڑا کم
73:4یا اس سے کچھ کم کر لو، یا اس سے کچھ زیادہ بڑھا دو، 1 اور قرآن کو خوب ٹھہر ٹھہر کر پڑھو۔ 2
73:5ہم تم پر ایک بھاری کلام نازل کرنے والے ہیں۔ 1
73:6درحقیقت رات کا اُٹھنا 1 نفس پر قابو پانے کے لیے بہت کارگر 2 اور قرآن ٹھیک پڑھنے کے لیے زیادہ موزوں ہے۔ 3
73:7دن کے اوقات میں تو تمہارے لیے بہت مصروفیات ہیں
73:8اپنے ربّ کے نام کا ذکر کیا کرو 1 اور سب سے کٹ کر اسی کے ہو رہو
73:9وہ مشرق و مغرب کا مالک ہے، اُس کے سوا کوئی خدا نہیں ہے، لہٰذا اُسی کو اپنا وکیل بنا لو۔1
73:10اور جو باتیں لوگ بنا رہے ہیں ان پر صبر کرو اور شرافت کے ساتھ اُن سے الگ ہو جاوٴ۔ 1
73:11اِن جُھٹلانے والے خوشحال لوگوں سے نمٹنے کا کام تم مجھ پر چھوڑ دو 1 اور اِنہیں ذرا کچھ دیر اِسی حالت میں رہنے دو
73:12ہمارے پاس (اِن کے لیے) بھاری بیڑیاں ہیں 1 اور بھڑکتی ہوئی آگ
73:13اور حلق میں پھنسنے والا کھانا اور دردناک عذاب
73:14یہ اُس دن ہو گا جب زمین اور پہاڑ لرز اُٹھیں گے اور پہاڑوں کا حال ایسا ہو جائے گا جیسے ریت کے ڈھیر جو بکھرے جا رہے ہیں۔ 1
73:151 تم لوگوں کے پاس ہم نے اُسی طرح ایک رسول تم پر گواہ بنا کر بھیجا2 ہے جس طرح ہم نے فرعون کی طرف ایک رسُول بھیجا تھا
73:16(پھر دیکھ لو کہ جب) فرعون نے اُس رسول کی بات نہ مانی تو ہم نے اس کو بڑی سختی کے ساتھ پکڑ لیا
73:17اگر تم ماننے سے انکار کرو گے تو اُس دن کیسے بچ جاوٴ گے جو بچوں کو بوڑھا کر دے گا 1
73:18اور جس کی سختی سے آسمان پھٹا جا رہا ہوگا؟ اللہ کا وعدہ تو پورا ہو کر ہی رہنا ہے
73:19یہ ایک نصیحت ہے، اب جس کا جی چاہے اپنے رب کی طرف جانے کا راستہ اختیار کر لے