73:201 اے نبیؐ ، تمہارا ربّ جانتا ہے کہ تم کبھی دو تہائی رات کے قریب اور کبھی آدھی رات اور کبھی ایک تہائی رات عبادت میں کھڑے رہتے ہو،2 اور تمہارے ساتھیوں میں سے بھی ایک گروہ یہ عمل کرتا ہے۔ 3 اللہ ہی رات اور دن کے اوقات کا حساب رکھتا ہے ، اُسے معلوم ہے کہ تم لوگ اوقات کا ٹھیک شمار نہیں کر سکتے، لہٰذا اس نے تم پر مہربانی فرمائی، اب جتنا قرآن آسانی سے پڑھ سکتے ہو پڑھ لیا کرو۔ 4 اُسے معلوم ہے کہ تم میں کچھ مریض ہوں گے، کچھ دُوسرے لوگ اللہ کے فضل کی تلاش میں سفر کرتے ہیں، 5 اور کچھ اور لوگ اللہ کی راہ میں جنگ کرتے ہیں۔ 6 پس جتنا قرآن بآسانی پڑھا جاسکے پڑھ لیا کرو، نماز قائم کرو، زکوٰة 7 دو اور اللہ کو اچھا قرض دیتے رہو۔ 8 جو کچھ بھلائی تم اپنے لیے آگے بھیجو گے اسے اللہ کے ہاں موجود پاوٴ گے، وہی زیادہ بہتر ہے اور اس کا اجر بہت بڑا ہے۔ 9 اللہ سے مغفرت مانگتے رہو، بے شک اللہ بڑا غفور و رحیم ہے
74:1اے اوڑھ لپیٹ کر لیٹنے والے، 1
74:2اُٹھو اور خبر دار کرو۔ 1
74:3اور اپنے ربّ کی بڑائی کا اعلان کرو۔ 1
74:4اور اپنے کپڑے پاک رکھو۔ 1
74:5اور گندگی سے دُور رہو۔ 1
74:6اور احسان نہ کرو زیادہ حاصل کرنے کے لیے۔ 1
74:7اور اپنے ربّ کی خاطر صبر کرو۔ 1
74:8اچھا، جب صور میں پھونک ماری جائے گی
74:9وہ دن بڑا ہی سخت دن ہوگا، 1
74:10کافروں کے لیے ہلکا نہ ہوگا۔ 1
74:11چھوڑ دو مجھے اور اُس شخص کو 1 جسے میں نے اکیلا پیدا کیا، 2
74:12بہت سا مال اُس کو دیا
74:13اس کے ساتھ حاضر رہنے والے بیٹے دیے، 1
74:14اور اس کے لیے ریاست کی راہ ہموار کی
74:15پھر وہ طمع رکھتا ہے کہ میں اسے اور زیادہ دُوں۔ 1
74:16ہرگز نہیں، وہ ہماری آیات سے عناد رکھتا ہے
74:17میں تو اسے عنقریب ایک کٹھن چڑھائی چڑھواؤں گا
74:18اس نے سوچا اور کچھ بات بنانے کی کوشش کی