78:1یہ لوگ کس چیز کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں؟
78:2کیا اُس بڑی خبر کے بارے میں
78:3جس کے متعلق یہ مختلف چہ میگوئیاں کرنے میں لگے ہوئے ہیں؟ 1
78:4ہر گز نہیں، 1 عنقریب اِنہیں معلوم ہو جائے گا
78:5ہاں، ہر گز نہیں، عنقریب انہیں معلوم ہو جائے گا۔ 1
78:6کیا یہ واقعہ نہیں ہے کہ ہم نے زمین کو فرش بنایا، 1
78:7اور پہاڑوں کو میخوں کی طرح گاڑ دیا، 1
78:8اور تمہیں(مَردوں اور عورتوں کے) جوڑوں کی شکل میں پیدا کیا، 1
78:9اور تمہاری نیند کو باعثِ سکون بنایا، 1
78:10اور رات کو پردہ پوش
78:11اور دن کو معاش کا وقت بنایا، 1
78:12اور تمہارے اوپر سات مضبُوط آسمان قائم کیے، 1
78:13اور ایک نہایت روشن اور گرم چراغ پیدا کیا، 1
78:14اور بادلوں سے لگاتار بارش برسائی
78:15تاکہ اس کے ذریعہ سے غلہ اور سبزی
78:16اور گھنے باغ اُگائیں؟ 1
78:17بے شک فیصلے کا دن ایک مقرر وقت ہے
78:18جس روز صور میں پھُونک ما ر دی جائے گی، تم فوج در فوج نکل آوٴ گے۔ 1
78:19اور آسمان کھول دیا جائے گا حتیٰ کہ وہ دروازے ہی دروازے بن کر رہ جائے گا
78:20اور پہاڑ چلائے جائیں گے یہاں تک کہ وہ سراب ہو جائیں گے۔ 1
78:21در حقیقت جہنّم ایک گھات ہے، 1
78:22سرکشوں کا ٹھکانا
78:23جس میں وہ مُدّتوں پڑے رہیں گے۔ 1
78:24اُس کے اندر کسی ٹھنڈک اور پینے کے قابل کسی چیز کا مزہ وہ نہ چکھیں گے
78:25کچھ ملے گا تو بس گرم پانی اور زخموں کا دھوون،1
78:26(اُن کے کرتوتوں) کا بھرپور بدلہ
78:27وہ کسی حساب کی توقع نہ رکھتے تھے
78:28اور ہماری آیات کو انہوں نے بالکل جھُٹلا دیا تھا، 1
78:29اور حال یہ تھا کہ ہم نے ہر چیز گِن گِن کر لکھ رکھی تھی۔ 1
78:30اب چکھو مزہ، ہم تمہارے لیے عذاب کے سوا کسی چیز میں ہرگز اضافہ نہ کریں گے