83:34آج ایمان لانے والے کفار پر ہنس رہے ہیں
83:35مسندوں پر بیٹھے ہوئے ان کا حال دیکھ رہے ہیں
83:36مِل گیا نا کافروں کو اُن حرکتوں کا ثواب جو وہ کیا کرتے تھے۔ 1
84:1جب آسمان پھٹ جائے گا
84:2اور اپنے ربّ کے فرمان کی تعمیل کرے گا 1 اور اُس کے لیے حق یہی ہے (کہ اپنے ربّ کا حکم مانے)
84:3اور جب زمین پھیلا دی جائے گی 1
84:4اور جو کچھ اس کے اندر ہے اُسے باہر پھینک کر خالی ہو جائے گی 1
84:5اور اپنے ربّ کے حکم کی تعمیل کرے گی اور اُس کے لیے حق یہی ہے (کہ اس کی تعمیل کرے)۔1
84:6اے انسان، تُو کشاں کشاں اپنے ربّ کی طرف چلا جا رہا ہے 1 اور اُس سے ملنے والا ہے
84:7پھر جس کا نامہ اعمال اُس کے سیدھے ہاتھ میں دیا گیا
84:8اُس سے ہلکا حساب لیا جائے گا 1
84:9اور وہ اپنے لوگوں کی طرف خوش خوش پلٹے گا۔ 1
84:10رہا وہ شخص جس کا نامہٴ اعمال اُس کی پیٹھ کے پیچھے دیا جائے گا 1
84:11تو وہ موت کو پکارے گا
84:12اور بھڑکتی ہوئی آگ میں جا پڑے گا
84:13وہ اپنے گھر والوں میں مگن تھا۔ 1
84:14اُس نے سمجھا تھا کہ اسے کبھی پلٹنا نہیں ہے
84:15پلٹناکیسے نہ تھا، اُس کا ربّ اُس کے کرتُوت دیکھ رہا تھا۔ 1
84:16پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں شفق کی
84:17اور رات کی اور جو کچھ وہ سمیٹ لیتی ہے
84:18اور چاند کی جب کہ وہ ماہ کامل ہو جاتا ہے
84:19تم کو ضرور درجہ بدرجہ ایک حالت سے دوسری حالت کی طرف گزرتے چلے جانا ہے۔ 1
84:20پھر اِن لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ یہ ایمان نہیں لاتے
84:21اور جب قرآن اِن کے سامنے پڑ ھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے؟ 1
84:22بلکہ یہ منکرین تو الٹا جھٹلاتے ہیں
84:23حالانکہ جو کچھ یہ (اپنے نامہٴ اعمال میں) جمع کر رہے ہیں اللہ اُسے خوب جانتا ہے۔ 1
84:24لہٰذا اِن کو دردناک عذاب کی بشارت دے دو