86:1قسم ہے آسمان کی اور رات کو نمودار ہونے والے کی
86:2اور تم کیا جانو کہ وہ رات کو نمودار ہونے والا کیا ہے؟
86:3چمکتا ہوا تارا
86:4کوئی جان ایسی نہیں ہے جس کے اوپر کوئی نگہبان نہ ہو۔ 1
86:5پھر ذرا انسان یہی دیکھ لے کہ وہ کِس چیز سے پیدا کیا گیا ہے۔ 1
86:6ایک اچھلنے والے پانی سے پیدا کیا گیا ہے
86:7جو پیٹھ اور سینے کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے۔ 1
86:8یقیناً وہ (خالق) اُسے دوبارہ پیدا کرنے پر قادر ہے۔ 1
86:9جس روز پوشیدہ اسرار کی جانچ پڑتال ہوگی1
86:10اُس وقت انسان کے پاس نہ خود اپنا کوئی زور ہوگا اور نہ کوئی اس کی مدد کرنے والا ہوگا
86:11قسم ہے بارش برسانے والے آسمان کی 1
86:12اور (نباتات اگتے وقت) پھٹ جانے والی زمین کی
86:13یہ ایک جچی تلی بات ہے
86:14ہنسی مذاق نہیں ہے۔ 1
86:15یہ لوگ کچھ چالیں چل رہے ہیں 1
86:16اور میں بھی ایک چال چل رہا ہوں۔ 1
86:17پس چھوڑ دو اے نبیؐ ، اِن کافروں کو اِک ذرا کی ذرا اِن کے حال پر چھوڑ دو۔ 1
87:1(اے نبیؐ)اپنے ربِّ برتر کے نام کی تسبیح کرو 1
87:2جس نے پیدا کیا اور تناسُب قائم کیا، 1
87:3جس نے تقدیر بنائی 1 پھر راہ دکھائی، 2
87:4جس نے نباتات اُگائیں 1
87:5پھر اُن کو سیاہ کُوڑا کرکٹ بنا دیا۔ 1
87:6ہم تمہیں پڑھوا دیں گے، پھر تم نہیں بھولو گے 1
87:7سوائے اُس کے جو اللہ چاہے، 1 وہ ظاہر کو بھی جانتا ہے اور جوکچھ پوشیدہ ہے اُس کو بھی۔ 2
87:8اور ہم تمہیں آسان طریقے کی سہولت دیتے ہیں
87:9لہٰذا تم نصیحت کرو اگر نصیحت نافع ہو۔ 1
87:10جو شخص ڈرتا ہے وہ نصیحت قبول کر لے گا، 1