87:11اور اس سے گریز کریگا وہ انتہائی بد بخت
87:12جو بڑی آگ میں جائے گا
87:13 پھر نہ اس میں مرے گا اور نہ جیے گا۔ 1
87:14فلاح پا گیا وہ جس نے پاکیزگی اختیار کی 1
87:15اور اپنے ربّ کا نام یاد کیا 1 پھر نماز پڑھی۔ 2
87:16مگر تم لوگ دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو، 1
87:17حالانکہ آخرت بہتر ہے اور باقی رہنے والی ہے۔ 1
87:18یہی بات پہلے آئے ہوئے صحیفوں میں بھی کہی گئی تھی
87:19ابراہیمؑ اور موسیٰؑ کے صحیفوں میں۔ 1
88:1کیا تمہیں اُس چھا جانے والی آفت کی خبر پہنچی ہے؟ 1
88:2کچھ چہرے 1 اُس روز خوف زدہ ہوں گے
88:3سخت مشقت کر رہے ہونگے
88:4تھکے جاتے ہونگے، شدید آگ میں جھلس رہے ہونگے
88:5کھولتے ہوئے چشمے کا پانی انہیں پینے کو دیا جائے گا
88:6خاردار سُوکھی گھاس کے سوا کوئی کھانا اُن کے لیے نہ ہوگا، 1
88:7جو نہ موٹا کرے نہ بھوک مٹائے
88:8کچھ چہرے اُس روز با رونق ہوں گے
88:9اپنی کار گزاری پر خوش ہوں گے، 1
88:10عالی مقام جنت میں ہوں گے
88:11کوئی بےہودہ بات وہاں نہ سُنیں گے، 1
88:12اُس میں چشمے رواں ہونگے
88:13اُس کے اندر اونچی مسندیں ہوں گی
88:14ساغر رکھے ہوئے ہوں گے، 1
88:15گاؤ تکیوں کی قطاریں لگی ہوں گی
88:16اور نفیس فرش بچھے ہوئے ہوں گے
88:17(یہ لوگ نہیں مانتے) تو کیا یہ اونٹوں کو نہیں دیکھتے کہ کیسے بنائے گئے؟
88:18آسمان کو نہیں دیکھتے کہ کیسے اٹھایا گیا؟
88:19پہاڑوں کو نہیں دیکھتے کہ کیسے جمائے گئے؟
88:20اور زمین کو نہیں دیکھتے کہ کیسے بچھائی گئی؟ 1
88:21اچھا تو (اے نبیؐ) نصیحت کیے جاؤ، تم بس نصیحت ہی کرنے والے ہو
88:22کچھ ان پر جبر کرنے والے نہیں ہو۔ 1