88:23البتہ جو شخص منہ موڑے گا اور انکار کرے گا
88:24تو اللہ اس کو بھاری سزا دے گا
88:25اِن لوگوں کو پلٹنا ہماری طرف ہی ہے
88:26پھر اِن کا حساب لینا ہمارے ہی ذمہ ہے
89:1قسم ہے فجر کی
89:2اور دس راتوں کی
89:3اور جفت اور طاق کی
89:4اور رات کی جبکہ وہ رخصت ہو رہی ہو
89:5کیا اِس میں کسی صاحب ِ عقل کے لیے کوئی قسم ہے؟ 1
89:61 تم نے دیکھا نہیں کہ تمہارے ربّ نے کیا برتاوٴ کیا
89:7اُونچے ستونوں والے عادِ اِرَم کے ساتھ، 1
89:8جن کے مانند کوئی قوم دنیا کے ملکوں میں پیدا نہیں کی گئی تھی؟ 1
89:9اور ثمود کے ساتھ جنہوں نے وادی میں چٹانیں تراشی تھیں؟ 1
89:10اور میخوں والے فرعون 1 کے ساتھ؟
89:11یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے دنیا کے ملکوں میں بڑی سرکشی کی تھی
89:12اور ان میں بہت فساد پھیلایا تھا
89:13آخرکار تمہارے رب نے ان پر عذاب کا کوڑا برسا دیا
89:14حقیقت یہ ہے کہ تمہارا ربّ گھات لگائے ہوئے ہے۔ 1
89:151 مگر انسان کا حال یہ ہے کہ اس کا ربّ جب اس کو آزمائش میں ڈالتا ہے اور اُسے عزت اور نعمت دیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے ربّ نے مجھے عزت دار بنا دیا
89:16اور جب وہ اُس کو آزمائش میں ڈالتا ہے اور اُس کا رزق اُس پر تنگ کر دیتا ہے تو وہ کہتا ہے میرے ربّ نے مجھے ذلیل کر دیا۔ 1
89:17ہرگز نہیں، 1 بلکہ تم یتیم سے عزّت کا سلوک نہیں کرتے 2
89:18اور مسکین کو کھانا کھلانے پر ایک دُوسرے کو نہیں اُکساتے، 1
89:19اور میراث کا سارا مال سمیٹ کر کھا جاتے ہو، 1
89:20اور مال کی محبت میں بُری طرح گرفتار ہو۔ 1
89:21ہرگز نہیں، 1 جب زمین پے در پے کوُٹ کوُٹ کر ریگ زار بنا دی جائے گی
89:22اور تمہارا ربّ جلوہ فرما ہوگا 1 اِس حال میں کہ فرشتے صف در صف کھڑے ہوں گے