89:23اور جہنّم اُس روز سامنے لے آئی جائے گی، اُس دن انسان کو سمجھ آئے گی اور اس وقت اُس کے سمجھنے کا کیا حاصل ؟ 1
89:24وہ کہے گا کہ کاش میں نے اپنی اِس زندگی کے لیے کچھ پیشگی سامان کیا ہوتا!
89:25پھر اُس دن اللہ جو عذاب دے گا ویسا عذاب دینے والا کوئی نہیں
89:26اور اللہ جیسا باندھے گا ویسا باندھنے والا کوئی نہیں
89:27(دُوسری طرف ارشاد ہوگا)اے نفسِ مطمئن، 1
89:28چل اپنے ربّ کی طرف1 اِس حال میں کہ تُو (اپنے انجامِ نیک سے) خوش (اور اپنے ربّ کے نزدیک) پسندیدہ ہے
89:29شامل ہو جا میرے (نیک) بندوں میں
89:30اور داخل ہو جا میری جنت میں
90:1نہیں، 1 میں قسم کھاتا ہوں اِس شہر کی 2
90:2اور حال یہ ہے کہ (اے نبیؐ) اِس شہر میں تم کو حلال کر لیا گیا ہے، 1
90:3اور قسم کھاتا ہوں باپ کی اور اس اولاد کی جو اس سے پیدا ہوئی، 1
90:4درحقیقت ہم نے انسان کو مشقّت میں پیدا کیا ہے۔ 1
90:5کیا اُس نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ اُس پر کوئی قابو نہ پا سکے گا؟ 1
90:6کہتا ہے کہ میں نے ڈھیروں مال اُڑا دیا۔ 1
90:7کیا وہ سمجھتا ہے کہ کسی نے اُس کو نہیں دیکھا؟ 1
90:8کیا ہم نے اُسے دو آنکھیں
90:9اور ایک زبان اور دو ہونٹ نہیں دیے؟ 1
90:10اور دونوں نمایاں راستے اُسے (نہیں) دکھا دیے؟ 1
90:11مگر اس نے دشوار گزار گھاٹی سے گزرنے کی ہمّت نہ کی۔ 1
90:12اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ دشوار گزار گھاٹی؟
90:13کسی گردن کو غلامی سے چھڑانا
90:14یا فاقے کے دن
90:15کسی قریبی یتیم
90:16یا خاک نشین مسکین کو کھانا کھلانا۔ 1
90:17پھر (اِس کے ساتھ یہ کہ) آدمی اُن لوگوں میں شامل ہو جو ایمان لائے 1 اور جنہوں نے ایک دُوسرے کو صبر اور (خلقِ خدا پر) رحم کی تلقین کی۔ 2
90:18یہ لوگ ہیں دائیں بازو والے