96:13تمہارا کیا خیال ہے اگر (یہ منع کرنے والا شخص حق کو) جھٹلاتا اور منہ موڑتا ہو؟
96:14کیا وہ نہیں جانتا کہ اللہ دیکھ رہا ہے؟ 1
96:15ہرگز نہیں، 1 اگر وہ باز نہ آیا تو ہم اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر اُسے کھینچیں گے
96:16اُس پیشانی کو جو جھُوٹی اور سخت خطاکار ہے۔ 1
96:17وہ بُلالے اپنے حامیوں کی ٹولی کو، 1
96:18ہم بھی عذاب کے فرشتوں کو بُلا لیں گے۔ 1
96:19ہرگزنہیں، اُس کی بات نہ مانو اور سجدہ کرو اور (اپنے ربّ کا) قرب حاصل کرو۔ 1
97:1ہم نے اِس (قرآن)کو شبِ قدر میں نازل کیا ہے۔ 1
97:2اور تم کیا جانو کہ شب قدر کیا ہے؟
97:3شبِ قدر ہزار مہینوں سے زیادہ بہتر ہے۔ 1
97:4فرشتے اور رُوح 1 اُس میں اپنے ربّ کے اِذن سے ہر حکم لے کر اُترتے ہیں۔ 2
97:5وہ رات سراسر سلامتی ہے طلوعِ فجر تک۔ 1
98:1اہلِ کتاب اور مشرکین 1 میں سے جو لوگ کافر تھے 2 (وہ اپنے کُفر سے) باز آنے والے نہ تھے جب تک کہ ان کے پاس دلیلِ روشن نہ آجائے 3
98:2(یعنی) اللہ کی طرف سے ایک رسُول 1 جو پاک صحیفے پڑھ کر سُنائے 2
98:3جن میں بالکل راست اور درست تحریریں لکھی ہوئی ہوں
98:4پہلے جن لوگوں کو کتاب دی گئی تھی اُن میں تفرقہ برپا نہیں ہوا مگر اِس کے بعد کہ اُن کے پاس (راہِ راست کا) بیانِ واضح آچکا تھا۔ 1
98:5اور اُن کو اِس کے سوا کوئی حکم نہیں دیا گیا تھا کہ اللہ کی بندگی کریں اپنے دین کو اُس کے لیے خالص کر کے، بالکل یَکسُو ہو کر، اور نماز قائم کریں اور زکوٰة دیں۔ یہی نہایت صحیح و درست دین ہے۔ 1