98:6اہلِ کتاب اور مشرکین میں سے جن لوگوں نے کُفر کیا ہے 1 وہ یقیناً جہنّم کی آگ میں جائیں گے اور ہمیشہ اس میں رہیں گے ، یہ لوگ بدترینِ خلائق ہیں۔ 2
98:7جو لوگ ایمان لے آئے اور جنہوں نے نیک عمل کیے ، وہ یقیناً بہترین خلائق ہیں۔ 1
98:8ن کی جزا اُن کے ربّ کے ہاں دائمی قیام کی جنّتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی، وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے۔ یہ کچھ ہے اُس شخص کے لیے جس نے اپنے ربّ کا خوف کیا ہو۔ 1
99:1جب زمین اپنی پُوری شدّت کے ساتھ ہلا ڈالی جائے گی، 1
99:2اور زمین اپنے اندر کے سارے بوجھ نکال کر باہر ڈال دے گی، 1
99:3اور انسان کہے گا کہ یہ اِس کو کیا ہو رہا ہے، 1
99:4اُس روز وہ اپنے (اُوپر گزرے ہوئے) حالات بیان کرے گی، 1
99:5کیونکہ تیرے رب نے اُسے (ایساکرنے کا) حکم دیا ہوگا
99:6اُس روز لوگ متفرق حالت میں پلٹیں گے 1 تاکہ اُن کے اعمال اُن کو دکھائے جائیں۔ 2
99:7پھر جس نے ذرہ برابر نیکی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا
99:8اور جس نے ذرّہ برابر بدی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا۔ 1
100:1قسم ہے اُن (گھوڑوں) کی جو پھُنکارے مارتے ہوئے دَوڑتے ہیں،1
100:2پھر (اپنی ٹاپوں سے) چِنگاریاں جھاڑتے ہیں،1
100:3پھر صبح سویرے چھاپہ مارتے ہیں، 1
100:4پھر اس موقع پر گرد و غبار اڑاتے ہیں
100:5پھر اِسی حالت میں کسی مجمع کے اندر جا گھستے ہیں