109:1کہہ دو کہ اے کافرو، 1
109:2میں اُن کی عبادت نہیں کرتا جن کی عبادت تم کرتے ہو، 1
109:3اور نہ تم اُس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی عبادت میں کرتا ہوں۔ 1
109:4اور نہ میں اُن کی عبادت کرنے والا ہوں جن کی عبادت تم نے کی ہے
109:5اور نہ تم اُس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی عبادت میں کرتا ہوں۔ 1
109:6تمہارے لیے تمہارا دین ہے اور میرے لیے میرا دین۔ 1
110:1جب اللہ کی مدد آجائے اور فتح نصیب ہو جائے 1
110:2اور (اے نبیؐ) تم دیکھ لو کہ لوگ فوج در فوج اللہ کے دین میں داخل ہو رہے ہیں 1
110:3تو اپنے رب کی حمد کے ساتھ اُس کی تسبیح کرو، 1 اور اُس سے مغفرت کی دُعا مانگو، 2 بے شک وہ بڑا توبہ قبول کرنے والا ہے
111:1ٹوٹ گئے ابو لہب کے ہاتھ اور نامراد ہوگیا وہ۔ 1
111:2اُس کا مال اور جو کچھ اس نے کمایا وہ اُس کے کسی کام نہ آیا۔ 1
111:3ضرور وہ شعلہ زن آگ میں ڈالا جائے گا
111:4اور (اُس کے ساتھ) اُس کی جورُو بھی، 1 لگائی بُجھائی کرنے والی، 2
111:5اُس کی گردن میں مونجھ کی رسّی ہو گی۔ 1