لوڈ ہو رہا ہے...
112:1کہو، 1 وہ اللہ ہے، 2 یَکتا۔ 3
112:2اللہ سب سے بے نیاز ہے اور سب اس کے محتاج ہیں۔ 1
112:3نہ اس کی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد۔ 1
112:4اور کوئی اُس کا ہمسر نہیں ہے۔ 1
113:1کہو، 1 میں پناہ مانگتا ہوں 2 صبح کے ربّ 3 کی
113:2ہر اُس چیز کے شر سے جو اُس نے پیدا کی ہے 1
113:3اور رات کی تاریکی کے شر سے جب کہ وہ چھا جائے، 1
113:4اور گِرہوں میں پُھونکنے والوں (یا والیوں)کے شر سے، 1
113:5اور حاسد کے شر سے جب کہ وہ حسد کرے۔ 1
114:1کہو، میں پناہ مانگتا ہوں انسانوں کے رب
114:2انسانوں کے بادشاہ
114:3انسانوں کے حقیقی معبُود کی 1
114:4اُس وسوسہ ڈالنے والے کے شر سے جو بار بار پلٹ کر آتا ہے، 1
114:5جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے
114:6خواہ وہ جِنّوں میں سے ہو یا انسانوں میں سے۔ 1