مواد پر جائیں
نور ورس
قرآن کریمنماز کے اوقاتکیلنڈرحدیثدعائیں
Ad
Ad
Ad
Ad
نور ورس

قرآن کریم پڑھیں، نماز کے اوقات ٹریک کریں، دعا کریں اور اپنی اسلامی زندگی کو بہتر بنائیں۔

© 2026 NurVerse. جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

ایپ انسٹال کریںرابطہ کریںرازداری پالیسیاستعمال کی شرائط
سورتوں کی فہرست
مصحف ویو
0/11

العاديات

Al-'Adiyat

Âdiyât

مکی·11 آیات

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

100:1
پارہ 30
پارہ 30 · حزب 60 · صفحہ 599

وَٱلْعَـٰدِيَـٰتِ ضَبْحًا﴿١﴾

قسم ہے اُن (گھوڑوں) کی جو پھُنکارے مارتے ہوئے دَوڑتے ہیں،1

—
100:2
پارہ 30 · حزب 60 · صفحہ 599

فَٱلْمُورِيَـٰتِ قَدْحًا﴿٢﴾

پھر (اپنی ٹاپوں سے) چِنگاریاں جھاڑتے ہیں،1

—
100:3
پارہ 30 · حزب 60 · صفحہ 599

فَٱلْمُغِيرَٰتِ صُبْحًا﴿٣﴾

پھر صبح سویرے چھاپہ مارتے ہیں، 1

—
100:4
پارہ 30 · حزب 60 · صفحہ 599

فَأَثَرْنَ بِهِۦ نَقْعًا﴿٤﴾

پھر اس موقع پر گرد و غبار اڑاتے ہیں

—
100:5
پارہ 30 · حزب 60 · صفحہ 599

فَوَسَطْنَ بِهِۦ جَمْعًا﴿٥﴾

پھر اِسی حالت میں کسی مجمع کے اندر جا گھستے ہیں

—
100:6
پارہ 30 · حزب 60 · صفحہ 600

إِنَّ ٱلْإِنسَـٰنَ لِرَبِّهِۦ لَكَنُودٌ﴿٦﴾

حقیقت یہ ہے کہ انسان اپنے ربّ کا بڑا ناشکرا ہے، 1

—
100:7
پارہ 30 · حزب 60 · صفحہ 600

وَإِنَّهُۥ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٌ﴿٧﴾

اور وہ خود اِس پر گواہ ہے، 1

—
100:8
پارہ 30 · حزب 60 · صفحہ 600

وَإِنَّهُۥ لِحُبِّ ٱلْخَيْرِ لَشَدِيدٌ﴿٨﴾

اور وہ مال و دولت کی محبت میں بُری طرح مُبتلا ہے۔ 1

—
100:9
پارہ 30 · حزب 60 · صفحہ 600

۞ أَفَلَا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِى ٱلْقُبُورِ﴿٩﴾

تو کیا وہ اُس وقت کو نہیں جانتا جب قبروں میں جو کچھ (مدفون) ہے اُسے نکال لیا جائے گا، 1

—
100:10
پارہ 30 · حزب 60 · صفحہ 600

وَحُصِّلَ مَا فِى ٱلصُّدُورِ﴿١٠﴾

اور سینوں میں جو کچھ (مخفی) ہے اُسے بر آمد کر کے اس کی جانچ پڑتال کی جائے گی؟ 1

—
100:11
پارہ 30 · حزب 60 · صفحہ 600

إِنَّ رَبَّهُم بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّخَبِيرٌۢ﴿١١﴾

یقیناً اُن کا ربّ اُس روز اُن سے خوب باخبر ہوگا۔ 1

—
پچھلی آیتAz-Zalzalahاگلی آیتAl-Qari'ah