مواد پر جائیں
نور ورس
قرآن کریمنماز کے اوقاتکیلنڈرحدیثدعائیںcommon.blog
Ad
Ad
Ad
Ad
نور ورس

قرآن کریم پڑھیں، نماز کے اوقات ٹریک کریں، دعا کریں اور اپنی اسلامی زندگی کو بہتر بنائیں۔

© 2026 NurVerse. جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

ایپ انسٹال کریںرابطہ کریںرازداری پالیسیاستعمال کی شرائط

Al-Buruj (Bürûc) - البروج

سورتوں کی فہرست
مصحف ویو
0/22

البروج

Al-Buruj

Bürûc

مکی·22 آیات

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

85:1
پارہ 30
پارہ 30 · حزب 59 · صفحہ 590

وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلْبُرُوجِ﴿١﴾

قسم ہے مضبُوط قلعوں والے آسمان کی، 1

—
85:2
پارہ 30 · حزب 59 · صفحہ 590

وَٱلْيَوْمِ ٱلْمَوْعُودِ﴿٢﴾

اور اُس دن کی جس کا وعدہ کیا گیا ہے، 1

—
85:3
پارہ 30 · حزب 59 · صفحہ 590

وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ﴿٣﴾

اور دیکھنے  والے کی اور دیکھی جانے والی چیز کی 1

—
85:4
پارہ 30 · حزب 59 · صفحہ 590

قُتِلَ أَصْحَـٰبُ ٱلْأُخْدُودِ﴿٤﴾

کہ مارے گئے گڑھے والے

—
85:5
پارہ 30 · حزب 59 · صفحہ 590

ٱلنَّارِ ذَاتِ ٱلْوَقُودِ﴿٥﴾

(اُس گڑھے والے) جس میں خوب بھڑکتے ہوئے ایندھن کی آگ تھی

—
85:6
پارہ 30 · حزب 59 · صفحہ 590

إِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُودٌ﴿٦﴾

جبکہ وہ اُس گڑھے کے کنارے بیٹھے ہوئے تھے

—
85:7
پارہ 30 · حزب 59 · صفحہ 590

وَهُمْ عَلَىٰ مَا يَفْعَلُونَ بِٱلْمُؤْمِنِينَ شُهُودٌ﴿٧﴾

اور جو کچھ وہ ایمان لانے والوں کے ساتھ کر رہے تھے اُسے دیکھ رہے تھے۔ 1

—
85:8
پارہ 30 · حزب 59 · صفحہ 590

وَمَا نَقَمُوا۟ مِنْهُمْ إِلَّآ أَن يُؤْمِنُوا۟ بِٱللَّهِ ٱلْعَزِيزِ ٱلْحَمِيدِ﴿٨﴾

اور اُن اہل ایمان سے اُن کی دشمنی اِس کے سوا کسی وجہ سے نہ تھی کہ وہ اُس خدا پر ایمان لے آئے تھے جو زبردست اور اپنی ذات میں آپ محمود ہے

—
85:9
پارہ 30 · حزب 59 · صفحہ 590

ٱلَّذِى لَهُۥ مُلْكُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ وَٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ شَهِيدٌ﴿٩﴾

جو آسمانوں اور زمین کی سلطنت کا مالک ہے، اور وہ خدا سب کچھ دیکھ  رہا ہے۔ 1

—
85:10
پارہ 30 · حزب 59 · صفحہ 590

إِنَّ ٱلَّذِينَ فَتَنُوا۟ ٱلْمُؤْمِنِينَ وَٱلْمُؤْمِنَـٰتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا۟ فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ ٱلْحَرِيقِ﴿١٠﴾

جن لوگوں نے مومن مردوں اور عورتوں پر ظلم و ستم توڑا اور پھر اس سے تائب نہ ہوئے، یقیناً اُن کے لیے جہنّم کا عذاب ہے اور ان کے لیے جَلائے جانے کی سزا ہے۔ 1

—
85:11
پارہ 30 · حزب 59 · صفحہ 590

إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَهُمْ جَنَّـٰتٌ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ ۚ ذَٰلِكَ ٱلْفَوْزُ ٱلْكَبِيرُ﴿١١﴾

جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے، یقیناً اُن کے لیے جنت کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، یہ ہے بڑی کامیابی

—
85:12
پارہ 30 · حزب 59 · صفحہ 590

إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ﴿١٢﴾

درحقیقت تمہارے رب کی پکڑ بڑی سخت ہے

—
85:13
پارہ 30 · حزب 59 · صفحہ 590

إِنَّهُۥ هُوَ يُبْدِئُ وَيُعِيدُ﴿١٣﴾

وہی پہلی بار پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ پیدا کرے گا

—
85:14
پارہ 30 · حزب 59 · صفحہ 590

وَهُوَ ٱلْغَفُورُ ٱلْوَدُودُ﴿١٤﴾

اور وہ بخشنے والا ہے، محبت کرنے والا ہے

—
85:15
پارہ 30 · حزب 59 · صفحہ 590

ذُو ٱلْعَرْشِ ٱلْمَجِيدُ﴿١٥﴾

عرش کا مالک ہے، بزرگ و برتر ہے

—
85:16
پارہ 30 · حزب 59 · صفحہ 590

فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيدُ﴿١٦﴾

اور جو کچھ  چاہے کر ڈالنے والا ہے۔ 1

—
85:17
پارہ 30 · حزب 59 · صفحہ 590

هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلْجُنُودِ﴿١٧﴾

کیا تمہیں لشکروں کی خبر پہنچی ہے؟

—
85:18
پارہ 30 · حزب 59 · صفحہ 590

فِرْعَوْنَ وَثَمُودَ﴿١٨﴾

فرعون اور ثمود (کے لشکروں)کی؟ 1

—
85:19
پارہ 30 · حزب 59 · صفحہ 590

بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ فِى تَكْذِيبٍ﴿١٩﴾

مگر جنہوں نے کفر کیا ہے وہ جھٹلانے میں لگے ہوئے ہیں

—
85:20
پارہ 30 · حزب 59 · صفحہ 590

وَٱللَّهُ مِن وَرَآئِهِم مُّحِيطٌۢ﴿٢٠﴾

حالانکہ اللہ نے ان کو گھیرے میں لے رکھا ہے

—
85:21
پارہ 30 · حزب 59 · صفحہ 590

بَلْ هُوَ قُرْءَانٌ مَّجِيدٌ﴿٢١﴾

(اُن کے جھٹلانے سے اِس قرآن کا کچھ نہیں بگڑتا) بلکہ یہ قرآن بلند پایہ ہے

—
85:22
پارہ 30 · حزب 59 · صفحہ 590

فِى لَوْحٍ مَّحْفُوظٍۭ﴿٢٢﴾

اُس لوح میں (نقش ہے) جو محفوظ ہے۔ 1

—
پچھلی آیتAl-Inshiqaqاگلی آیتAt-Tariq