مواد پر جائیں
نور ورس
قرآن کریمنماز کے اوقاتکیلنڈرحدیثدعائیں
Ad
Ad
Ad
Ad
نور ورس

قرآن کریم پڑھیں، نماز کے اوقات ٹریک کریں، دعا کریں اور اپنی اسلامی زندگی کو بہتر بنائیں۔

© 2026 NurVerse. جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

ایپ انسٹال کریںرابطہ کریںرازداری پالیسیاستعمال کی شرائط
سورتوں کی فہرست
مصحف ویو
0/15

الشمس

Ash-Shams

Şems

مکی·15 آیات

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

91:1
پارہ 30
پارہ 30 · حزب 60 · صفحہ 595

وَٱلشَّمْسِ وَضُحَىٰهَا﴿١﴾

سُورج اور اُس کی دُھوپ 1 کی قسم

—
91:2
پارہ 30 · حزب 60 · صفحہ 595

وَٱلْقَمَرِ إِذَا تَلَىٰهَا﴿٢﴾

اور چاند کی قسم جبکہ وہ اُس کے پیچھے آتا ہے

—
91:3
پارہ 30 · حزب 60 · صفحہ 595

وَٱلنَّهَارِ إِذَا جَلَّىٰهَا﴿٣﴾

اور دن کی قسم جبکہ وہ (سورج کو) نمایاں کر دیتا ہے

—
91:4
پارہ 30 · حزب 60 · صفحہ 595

وَٱلَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰهَا﴿٤﴾

اور رات کی قسم جبکہ وہ (سُورج کو) ڈھانک لیتی ہے، 1

—
91:5
پارہ 30 · حزب 60 · صفحہ 595

وَٱلسَّمَآءِ وَمَا بَنَىٰهَا﴿٥﴾

اور آسمان کی اور اُس ذات کی قسم جس نے اُسے قائم کیا، 1

—
91:6
پارہ 30 · حزب 60 · صفحہ 595

وَٱلْأَرْضِ وَمَا طَحَىٰهَا﴿٦﴾

اور زمین کی اور اُس ذات کی قسم جس نے اُسے بچھایا

—
91:7
پارہ 30 · حزب 60 · صفحہ 595

وَنَفْسٍ وَمَا سَوَّىٰهَا﴿٧﴾

اور نفسِ انسانی کی اور اُس ذات کی قسم جس نے اُسے ہموار کیا 1

—
91:8
پارہ 30 · حزب 60 · صفحہ 595

فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَىٰهَا﴿٨﴾

پھر اُس کی بدی اوراُس کی پرہیزگاری اس پر الہام کر دی، 1

—
91:9
پارہ 30 · حزب 60 · صفحہ 595

قَدْ أَفْلَحَ مَن زَكَّىٰهَا﴿٩﴾

یقیناً فلاح پا گیا وہ جس نے نفس کا تزکیہ کیا

—
91:10
پارہ 30 · حزب 60 · صفحہ 595

وَقَدْ خَابَ مَن دَسَّىٰهَا﴿١٠﴾

اور نامراد ہوا وہ جس نے اُس کو دبا دیا۔ 1

—
91:11
پارہ 30 · حزب 60 · صفحہ 595

كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِطَغْوَىٰهَآ﴿١١﴾

1 ثمُود نے اپنی سرکشی کی بنا پر جھُٹلایا۔ 2

—
91:12
پارہ 30 · حزب 60 · صفحہ 595

إِذِ ٱنۢبَعَثَ أَشْقَىٰهَا﴿١٢﴾

جب اُس قوم کا سب سے زیادہ شقی آدمی بپھر کر اٹھا

—
91:13
پارہ 30 · حزب 60 · صفحہ 595

فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ ٱللَّهِ نَاقَةَ ٱللَّهِ وَسُقْيَـٰهَا﴿١٣﴾

تو اللہ کے رسُول نے اُن لوگوں سے کہا کہ خبردار، اللہ کی اُونٹنی کو (ہاتھ نہ لگانا) اور اُس کے پانی پینے (میں مانع نہ ہونا)۔ 1

—
91:14
پارہ 30 · حزب 60 · صفحہ 595

فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُم بِذَنۢبِهِمْ فَسَوَّىٰهَا﴿١٤﴾

مگر انہوں نے اُس کی بات کو جھُوٹا قرار دیا ااور اُونٹنی کو مار ڈالا۔ 1 آخر کار اُن کے گناہ کی پاداش میں ان کے ربّ نے ان پر ایسی آفت توڑی کہ ایک ساتھ سب کو پیوندِ خاک کر دیا

—
91:15
پارہ 30 · حزب 60 · صفحہ 595

وَلَا يَخَافُ عُقْبَـٰهَا﴿١٥﴾

اور اسے (اپنے اس فعل کے) کسی بُرے نتیجے کا کوئی خوف نہیں ہے۔ 1

—
پچھلی آیتAl-Baladاگلی آیتAl-Layl