90:19اور جنہوں نے ہماری آیات کو ماننے سے انکار کیا وہ بائیں بازو والے ہیں، 1
90:20ان پر آگ چھائی ہوئی ہوگی۔ 1
91:1سُورج اور اُس کی دُھوپ 1 کی قسم
91:2اور چاند کی قسم جبکہ وہ اُس کے پیچھے آتا ہے
91:3اور دن کی قسم جبکہ وہ (سورج کو) نمایاں کر دیتا ہے
91:4اور رات کی قسم جبکہ وہ (سُورج کو) ڈھانک لیتی ہے، 1
91:5اور آسمان کی اور اُس ذات کی قسم جس نے اُسے قائم کیا، 1
91:6اور زمین کی اور اُس ذات کی قسم جس نے اُسے بچھایا
91:7اور نفسِ انسانی کی اور اُس ذات کی قسم جس نے اُسے ہموار کیا 1
91:8پھر اُس کی بدی اوراُس کی پرہیزگاری اس پر الہام کر دی، 1
91:9یقیناً فلاح پا گیا وہ جس نے نفس کا تزکیہ کیا
91:10اور نامراد ہوا وہ جس نے اُس کو دبا دیا۔ 1
91:111 ثمُود نے اپنی سرکشی کی بنا پر جھُٹلایا۔ 2
91:12جب اُس قوم کا سب سے زیادہ شقی آدمی بپھر کر اٹھا
91:13تو اللہ کے رسُول نے اُن لوگوں سے کہا کہ خبردار، اللہ کی اُونٹنی کو (ہاتھ نہ لگانا) اور اُس کے پانی پینے (میں مانع نہ ہونا)۔ 1
91:14مگر انہوں نے اُس کی بات کو جھُوٹا قرار دیا ااور اُونٹنی کو مار ڈالا۔ 1 آخر کار اُن کے گناہ کی پاداش میں ان کے ربّ نے ان پر ایسی آفت توڑی کہ ایک ساتھ سب کو پیوندِ خاک کر دیا
91:15اور اسے (اپنے اس فعل کے) کسی بُرے نتیجے کا کوئی خوف نہیں ہے۔ 1
92:1قسم ہے رات کی جبکہ وہ چھا جائے
92:2اور دن کی جبکہ وہ روشن ہو
92:3اور اُس ذات کی جس نے نر اور مادہ کو پیدا کیا
92:4درحقیقت تم لوگوں کی کوششیں مختلف قسم کی ہیں۔ 1
92:5تو جس نے (راہ خدا میں) مال دیا اور (خدا کی نافرمانی سے) پرہیز کیا
92:6اور بھلائی کو سچ مانا، 1
92:7اس کو ہم آسان راستے کے لیے سہُولت دیں گے۔ 1
92:8اور جس نے بخل کیا اور (اپنے خدا سے) بے نیازی برتی
92:9اور بَھلائی کو جھُٹلایا، 1