Alâk
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
ٱقْرَأْ بِٱسْمِ رَبِّكَ ٱلَّذِى خَلَقَ﴿١﴾
پڑھو 1 (اے نبیؐ) اپنے ربّ کے نام کے ساتھ 2 جس نے پیدا کیا، 3
—خَلَقَ ٱلْإِنسَـٰنَ مِنْ عَلَقٍ﴿٢﴾
جمے ہوئے خون کے ایک لوتھڑے سے انسان کی تخلیق کی۔ 1
—ٱقْرَأْ وَرَبُّكَ ٱلْأَكْرَمُ﴿٣﴾
پڑھو، اور تمہارا رب بڑا کریم ہے
—ٱلَّذِى عَلَّمَ بِٱلْقَلَمِ﴿٤﴾
جس نے قلم کے ذریعہ سے علم سکھایا، 1
—عَلَّمَ ٱلْإِنسَـٰنَ مَا لَمْ يَعْلَمْ﴿٥﴾
انسان کو وہ علم دیا جسے وہ نہ جانتا تھا۔ 1
—كَلَّآ إِنَّ ٱلْإِنسَـٰنَ لَيَطْغَىٰٓ﴿٦﴾
ہرگز نہیں، 1 انسان سرکشی کرتا ہے
—أَن رَّءَاهُ ٱسْتَغْنَىٰٓ﴿٧﴾
اِس بنا پر کہ وہ اپنے آپ کو بے نیاز دیکھتا ہے 1
—إِنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ ٱلرُّجْعَىٰٓ﴿٨﴾
(حالانکہ) پلٹنا یقیناً تیرے ربّ ہی کی طرف ہے۔ 1
—أَرَءَيْتَ ٱلَّذِى يَنْهَىٰ﴿٩﴾
تم نے دیکھا اُس شخص کو
—عَبْدًا إِذَا صَلَّىٰٓ﴿١٠﴾
جو ایک بندے کو منع کرتا ہے جبکہ وہ نماز پڑھتا ہو؟ 1
—أَرَءَيْتَ إِن كَانَ عَلَى ٱلْهُدَىٰٓ﴿١١﴾
تمہارا کیا خیال ہے اگر (وہ بندہ) راہ راست پر ہو
—أَوْ أَمَرَ بِٱلتَّقْوَىٰٓ﴿١٢﴾
یا پرہیزگاری کی تلقین کرتا ہو؟
—أَرَءَيْتَ إِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰٓ﴿١٣﴾
تمہارا کیا خیال ہے اگر (یہ منع کرنے والا شخص حق کو) جھٹلاتا اور منہ موڑتا ہو؟
—أَلَمْ يَعْلَم بِأَنَّ ٱللَّهَ يَرَىٰ﴿١٤﴾
کیا وہ نہیں جانتا کہ اللہ دیکھ رہا ہے؟ 1
—كَلَّا لَئِن لَّمْ يَنتَهِ لَنَسْفَعًۢا بِٱلنَّاصِيَةِ﴿١٥﴾
ہرگز نہیں، 1 اگر وہ باز نہ آیا تو ہم اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر اُسے کھینچیں گے
—نَاصِيَةٍ كَـٰذِبَةٍ خَاطِئَةٍ﴿١٦﴾
اُس پیشانی کو جو جھُوٹی اور سخت خطاکار ہے۔ 1
—فَلْيَدْعُ نَادِيَهُۥ﴿١٧﴾
وہ بُلالے اپنے حامیوں کی ٹولی کو، 1
—سَنَدْعُ ٱلزَّبَانِيَةَ﴿١٨﴾
ہم بھی عذاب کے فرشتوں کو بُلا لیں گے۔ 1
—كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَٱسْجُدْ وَٱقْتَرِب ۩﴿١٩﴾
ہرگزنہیں، اُس کی بات نہ مانو اور سجدہ کرو اور (اپنے ربّ کا) قرب حاصل کرو۔ 1
—