94:3جو تمہاری کمر توڑ ڈال رہا تھا۔ 1
94:4اور تمہاری خاطر تمہارے ذِکر کا آوازہ بلند کردیا۔ 1
94:5پس حقیقت یہ ہے کہ تنگی کے ساتھ فراخی بھی ہے
94:6بے شک تنگی کے ساتھ فراخی بھی ہے۔ 1
94:7لہٰذا جب تم فارغ ہو تو عبادت کی مشقت میں لگ جاؤ
94:8اور اپنے ربّ ہی کی طرف راغب ہو۔ 1
95:1قسم ہے انجیر اور زیتون کی 1
95:2اور طورِ سینا 1
95:3اور اِس پرامن شہر (مکہ) کی
95:4ہم نے انسان کو بہترین ساخت پر پیدا کیا، 1
95:5پھر اُسے اُلٹا پھیر کر ہم نے سب نِیچوں سے نیچ کر دیا، 1
95:6سوائے اُن لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے کہ ان کے لیے کبھی ختم نہ ہونے والا اجر ہے۔ 1
95:7پس (اے نبیؐ)اِس کے بعد کون جزا و سزا کے معاملہ میں تم کو جھُٹلا سکتا ہے؟ 1
95:8کیا اللہ سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں ہے؟ 1
96:1پڑھو 1 (اے نبیؐ) اپنے ربّ کے نام کے ساتھ 2 جس نے پیدا کیا، 3
96:2جمے ہوئے خون کے ایک لوتھڑے سے انسان کی تخلیق کی۔ 1
96:3پڑھو، اور تمہارا رب بڑا کریم ہے
96:4جس نے قلم کے ذریعہ سے علم سکھایا، 1
96:5انسان کو وہ علم دیا جسے وہ نہ جانتا تھا۔ 1
96:6ہرگز نہیں، 1 انسان سرکشی کرتا ہے
96:7اِس بنا پر کہ وہ اپنے آپ کو بے نیاز دیکھتا ہے 1
96:8(حالانکہ) پلٹنا یقیناً تیرے ربّ ہی کی طرف ہے۔ 1
96:9تم نے دیکھا اُس شخص کو
96:10جو ایک بندے کو منع کرتا ہے جبکہ وہ نماز پڑھتا ہو؟ 1
96:11تمہارا کیا خیال ہے اگر (وہ بندہ) راہ راست پر ہو
96:12یا پرہیزگاری کی تلقین کرتا ہو؟