لوڈ ہو رہا ہے...
1:1اللہ کےنام سے جو رحمان و رحیم ہے1
1:2تعریف اللہ ہی کے لیے ہے 1 جو تمام کائنات کا رب 2 ہے
1:3رحمان اور رحیم ہے 1
1:4روزِ جزا کا مالک 1ہے
1:5ہم تیری ہی عبادت1 کرتے ہیں اور تجھی سے مدد مانگتے ہیں 2
1:6ہمیں سیدھا راستہ دکھا 1
1:7ان لوگوں کاراستہ جن پر تو نے انعام فرمایا 1 ، جو معتوب نہیں ہوئے، جو بھٹکے ہوئے نہیں ہیں 2