38:84فرمایا "تو حق یہ ہے، اور میں حق ہی کہا کرتا ہوں
38:85کہ میں جہنّم کو تجھ سے 1 اور اُن سب لوگوں سے بھر دُوں گا جو اِن انسانوں میں سے تیری پیروی کریں گے۔“ 2
38:86(ا ے نبیؐ)اِن سے کہہ دو کہ میں اس تبلیغ پر تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا، 1 اور نہ میں بناوٹی لوگوں میں سے ہوں۔ 2
38:87یہ تو ایک نصیحت ہے تمام جہان والوں کے لیے
38:88اور تھوڑی مدّت ہی گزرے گی کہ تمہیں اس کا حال خود معلوم ہو جائے گا۔ 1
39:1اِس کتاب کا نزول اللہ زبردست اور دانا کی طرف سے ہے۔ 1
39:2(اے محمدؐ)یہ کتاب ہم نے تمہاری طرف برحق نازل کی ہے 1 ، لہٰذا تم اللہ ہی کی بندگی کرو دین کو اُسی کی لیے خالص کرتے ہوئے۔ 2
39:3خبردار ، دین خالص اللہ کا حق ہے۔ 1 رہے وہ لوگ جنہوں نے اُس کے سوا دُوسرے سرپرست بنا رکھے ہیں (اور اپنے اِس فعل کی توجیہ یہ کرتے ہیں کہ)ہم تو اُن کی عبادت صرف اس لیے کرتے ہیں کہ وہ اللہ تک ہماری رسائی کرا دیں، 2 اللہ یقیناً اُن کے درمیان اُن تمام باتوں کا فیصلہ کر دے گا جن میں وہ اختلاف کر رہے ہیں۔ 3 اللہ کسی ایسے شخص کو ہدایت نہیں دیتا جو جھُوٹا اور منکرِ حق ہو۔ 4
39:4اگر اللہ کسی کو بیٹا بنانا چاہتا تو اپنی مخلوق میں سے جس کو چاہتا برگزیدہ کر لیتا، 1 پاک ہے وہ اس سے (کہ کوئی اُس کا بیٹا ہو)، وہ اللہ ہے اکیلا اور سب پر غالب۔ 2
39:5اس نے آسمانوں اور زمین کو بر حق پیدا کیا ہے۔ 1 وہی دن پر رات اور رات پر دن کو لپیٹتا ہے۔ اُسی نے سُورج اور چاند کو اس طرح مسخّر کر رکھا ہے کہ ہر ایک ایک وقتِ مقرر تک چلے جا رہا ہے۔ جان رکھو، وہ زبردست ہے اور درگزر کرنے والا ہے 2