74:48اُس وقت سفارش کرنے والوں کی سفارش ان کے کسی کام نہ آئے گی۔ 1
74:49آخر اِن لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ یہ اِس نصیحت سے منہ موڑ رہے ہیں
74:50گویا یہ جنگلی گدھے ہیں
74:51جو شیر سے ڈر کر بھاگ پڑے ہیں۔ 1
74:52بلکہ اِن میں سے تو ہر ایک یہ چاہتا ہے کہ اُس کے نام کُھلے خط بھیجے جائیں۔ 1
74:53ہر گز نہیں، اصل بات یہ ہے کہ یہ آخرت کا خوف نہیں رکھتے۔ 1
74:54ہر گز نہیں، 1 یہ تو ایک نصیحت ہے
74:55اب جس کا جی چاہے اس سے سبق حاصل کر لے
74:56اور یہ کوئی سبق حاصل نہ کریں گے اِلّا یہ کہ اللہ ہی ایسا چاہے۔1 وہ اس کا حق دار ہے کہ اُس سے تقویٰ کیا جائے 2 اور وہ اس کا اہل ہے کہ (تقویٰ کرنے والوں کو) بخش دے۔ 3
75:1نہیں، 1 میں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی
75:2اور نہیں ، میں قسم کھاتا ہوں ملامت کرنے والے نفس کی، 1
75:3کیا انسان یہ سمجھ رہا ہے کہ ہم اُس کی ہڈیوں کو جمع نہ کر سکیں گے؟ 1
75:4کیوں نہیں؟ ہم تو اس کی انگلیوں کی پور پور تک ٹھیک بنادینے پر قادر ہیں۔ 1
75:5مگر انسان چاہتا یہ ہے کہ آگے بھی بداعمالیاں کرتا رہے۔ 1
75:6پوچھتا ہے”آخر کب آنا ہے وہ قیامت کا دن؟“ 1
75:7پھر جب دِیدے پتھرا جائیں گے 1
75:8اور چاند بے نور ہو جائیگا
75:9اور چاند سُورج ملا کر ایک کر دیے جائیں گے 1
75:10اُس وقت یہی انسان کہے گا "کہاں بھاگ کر جاؤں؟"
75:11ہرگز نہیں، وہاں کوئی جائے پناہ نہ ہوگی
75:12اُس روز تیرے رب ہی کے سامنے جا کر ٹھیرنا ہوگا
75:13اُس روز انسان کو اس کا سب اگلا پچھلا کیا کرایا بتا دیا جائے گا۔ 1
75:14بلکہ انسان خود ہی اپنے آپ کو خوب جانتا ہے
75:15چاہے وہ کتنی ہی معذرتیں پیش کرے 1
75:161 اے نبیؐ ، اِس وحی کو جلدی جلدی یاد کرنے کے لیے اپنی زبان کو حرکت نہ دو
75:17اِس کو یاد کرا دینا اور پڑھوا دینا ہمارے ذمہ ہے
75:18لہٰذا جب ہم اِسے پڑھ رہے ہوں 1 اُس وقت تم اِس کی قراٴت کو غور سے سُنتے رہو
75:19پھر اس کا مطلب سمجھا دینا بھی ہمارے ہی ذمّہ ہے 1