مواد پر جائیں
نور ورس
قرآن کریمنماز کے اوقاتکیلنڈرحدیثدعائیں
Ad
Ad
Ad
Ad
نور ورس

قرآن کریم پڑھیں، نماز کے اوقات ٹریک کریں، دعا کریں اور اپنی اسلامی زندگی کو بہتر بنائیں۔

© 2026 NurVerse. جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

ایپ انسٹال کریںرابطہ کریںرازداری پالیسیاستعمال کی شرائط
سورتوں کی فہرست
مصحف ویو
0/40

القيامة

Al-Qiyamah

Kıyâme

مکی·40 آیات

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

75:1
پارہ 29
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 577

لَآ أُقْسِمُ بِيَوْمِ ٱلْقِيَـٰمَةِ﴿١﴾

نہیں، 1 میں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی

—
75:2
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 577

وَلَآ أُقْسِمُ بِٱلنَّفْسِ ٱللَّوَّامَةِ﴿٢﴾

اور نہیں ، میں قسم کھاتا ہوں ملامت کرنے والے نفس کی، 1

—
75:3
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 577

أَيَحْسَبُ ٱلْإِنسَـٰنُ أَلَّن نَّجْمَعَ عِظَامَهُۥ﴿٣﴾

کیا انسان یہ سمجھ رہا ہے کہ ہم اُس کی ہڈیوں کو جمع نہ کر سکیں گے؟ 1

—
75:4
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 577

بَلَىٰ قَـٰدِرِينَ عَلَىٰٓ أَن نُّسَوِّىَ بَنَانَهُۥ﴿٤﴾

کیوں نہیں؟ ہم تو اس کی انگلیوں کی پور پور تک ٹھیک بنادینے پر قادر ہیں۔ 1

—
75:5
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 577

بَلْ يُرِيدُ ٱلْإِنسَـٰنُ لِيَفْجُرَ أَمَامَهُۥ﴿٥﴾

مگر انسان چاہتا یہ ہے کہ آگے بھی بداعمالیاں کرتا رہے۔ 1

—
75:6
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 577

يَسْـَٔلُ أَيَّانَ يَوْمُ ٱلْقِيَـٰمَةِ﴿٦﴾

پوچھتا ہے”آخر کب آنا ہے وہ قیامت کا دن؟“ 1

—
75:7
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 577

فَإِذَا بَرِقَ ٱلْبَصَرُ﴿٧﴾

پھر جب دِیدے پتھرا جائیں گے 1

—
75:8
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 577

وَخَسَفَ ٱلْقَمَرُ﴿٨﴾

اور چاند بے نور ہو جائیگا

—
75:9
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 577

وَجُمِعَ ٱلشَّمْسُ وَٱلْقَمَرُ﴿٩﴾

اور چاند سُورج ملا کر ایک کر دیے جائیں گے 1

—
75:10
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 577

يَقُولُ ٱلْإِنسَـٰنُ يَوْمَئِذٍ أَيْنَ ٱلْمَفَرُّ﴿١٠﴾

اُس وقت یہی انسان کہے گا "کہاں بھاگ کر جاؤں؟"

—
75:11
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 577

كَلَّا لَا وَزَرَ﴿١١﴾

ہرگز نہیں، وہاں کوئی جائے پناہ نہ ہوگی

—
75:12
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 577

إِلَىٰ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ ٱلْمُسْتَقَرُّ﴿١٢﴾

اُس روز تیرے رب ہی کے سامنے جا کر ٹھیرنا ہوگا

—
75:13
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 577

يُنَبَّؤُا۟ ٱلْإِنسَـٰنُ يَوْمَئِذٍۭ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ﴿١٣﴾

اُس روز انسان کو اس کا سب اگلا پچھلا کیا کرایا بتا دیا جائے گا۔ 1

—
75:14
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 577

بَلِ ٱلْإِنسَـٰنُ عَلَىٰ نَفْسِهِۦ بَصِيرَةٌ﴿١٤﴾

بلکہ انسان خود ہی اپنے آپ کو خوب جانتا ہے

—
75:15
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 577

وَلَوْ أَلْقَىٰ مَعَاذِيرَهُۥ﴿١٥﴾

چاہے وہ کتنی ہی معذرتیں پیش کرے 1

—
75:16
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 577

لَا تُحَرِّكْ بِهِۦ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِۦٓ﴿١٦﴾

1 اے نبیؐ ، اِس وحی کو جلدی جلدی یاد کرنے کے لیے اپنی زبان کو حرکت نہ دو

—
75:17
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 577

إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُۥ وَقُرْءَانَهُۥ﴿١٧﴾

اِس کو یاد کرا دینا اور پڑھوا دینا ہمارے ذمہ ہے

—
75:18
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 577

فَإِذَا قَرَأْنَـٰهُ فَٱتَّبِعْ قُرْءَانَهُۥ﴿١٨﴾

لہٰذا جب ہم اِسے پڑھ رہے ہوں 1 اُس وقت تم اِس کی قراٴت کو غور سے سُنتے رہو

—
75:19
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 577

ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُۥ﴿١٩﴾

پھر اس کا مطلب سمجھا دینا بھی ہمارے ہی ذمّہ ہے 1

—
75:20
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 578

كَلَّا بَلْ تُحِبُّونَ ٱلْعَاجِلَةَ﴿٢٠﴾

ہر گز نہیں،1 اصل بات  یہ ہے کہ تم لوگ جلدی حاصل ہونے والی چیز (یعنی دنیا)سے محبت رکھتے ہو

—
75:21
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 578

وَتَذَرُونَ ٱلْـَٔاخِرَةَ﴿٢١﴾

اور آخرت کو چھوڑ دیتے ہو۔ 1

—
75:22
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 578

وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاضِرَةٌ﴿٢٢﴾

اُس روز کچھ چہرے ترو تازہ ہونگے، 1

—
75:23
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 578

إِلَىٰ رَبِّهَا نَاظِرَةٌ﴿٢٣﴾

اپنے ربّ کی طرف دیکھ رہے ہوں گے۔ 1

—
75:24
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 578

وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍۭ بَاسِرَةٌ﴿٢٤﴾

اور کچھ چہرے اداس ہوں گے

—
75:25
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 578

تَظُنُّ أَن يُفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ﴿٢٥﴾

اور سمجھ رہے ہوں گے کہ اُن کے ساتھ کمر توڑ برتاؤ ہونے والا ہے

—
75:26
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 578

كَلَّآ إِذَا بَلَغَتِ ٱلتَّرَاقِىَ﴿٢٦﴾

ہر گز نہیں، 1 جب جان حلق تک پہنچ جائے گی

—
75:27
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 578

وَقِيلَ مَنْ ۜ رَاقٍ﴿٢٧﴾

اور کہا جائے گا کہ ہے کوئی جھاڑ پھُونک کر نے والا، 1

—
75:28
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 578

وَظَنَّ أَنَّهُ ٱلْفِرَاقُ﴿٢٨﴾

اور آدمی سمجھ لے گا کہ یہ دنیا سے جدائی کا وقت ہے

—
75:29
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 578

وَٱلْتَفَّتِ ٱلسَّاقُ بِٱلسَّاقِ﴿٢٩﴾

اور پنڈلی سے پنڈلی جُڑ جائے گی، 1

—
75:30
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 578

إِلَىٰ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ ٱلْمَسَاقُ﴿٣٠﴾

وہ دن ہوگا تیرے رب کی طرف روانگی کا

—
75:31
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 578

فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلَّىٰ﴿٣١﴾

مگر اُس نے نہ سچ مانا، اور نہ نماز پڑھی

—
75:32
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 578

وَلَـٰكِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ﴿٣٢﴾

بلکہ جھٹلایا اور پلٹ گیا

—
75:33
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 578

ثُمَّ ذَهَبَ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦ يَتَمَطَّىٰٓ﴿٣٣﴾

پھر اکڑتا ہوا اپنے گھر والوں کی طرف چل دیا۔ 1

—
75:34
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 578

أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰ﴿٣٤﴾

یہ روش تیرے ہی لیے سزاوار ہے اور تجھی کو زیب دیتی ہے

—
75:35
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 578

ثُمَّ أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰٓ﴿٣٥﴾

ہاں یہ روش تیرے ہی لیے سزاوار ہے اور تجھی کو زیب دیتی ہے۔ 1

—
75:36
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 578

أَيَحْسَبُ ٱلْإِنسَـٰنُ أَن يُتْرَكَ سُدًى﴿٣٦﴾

1 کیا انسان نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ یُونہی مہمل چھوڑ دیا جائے گا؟ 2

—
75:37
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 578

أَلَمْ يَكُ نُطْفَةً مِّن مَّنِىٍّ يُمْنَىٰ﴿٣٧﴾

کیا وہ ایک حقیر پانی کا نطفہ نہ تھا جو (رحم مادر میں) ٹپکایا جاتا ہے؟

—
75:38
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 578

ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوَّىٰ﴿٣٨﴾

پھر وہ ایک لوتھڑا بنا، پھر اللہ نے اس کا جسم بنایا اور اس کے اعضا درست کیے

—
75:39
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 578

فَجَعَلَ مِنْهُ ٱلزَّوْجَيْنِ ٱلذَّكَرَ وَٱلْأُنثَىٰٓ﴿٣٩﴾

پھر اس سے مرد اور عورت کی دو قسمیں بنائیں

—
75:40
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 578

أَلَيْسَ ذَٰلِكَ بِقَـٰدِرٍ عَلَىٰٓ أَن يُحْـِۧىَ ٱلْمَوْتَىٰ﴿٤٠﴾

کیا وہ اِس پر قادر نہیں ہے کہ مرنے والوں کو پھر سے زندہ کردے؟  1

—
پچھلی آیتAl-Muddaththirاگلی آیتAl-Insan