75:20ہر گز نہیں،1 اصل بات یہ ہے کہ تم لوگ جلدی حاصل ہونے والی چیز (یعنی دنیا)سے محبت رکھتے ہو
75:21اور آخرت کو چھوڑ دیتے ہو۔ 1
75:22اُس روز کچھ چہرے ترو تازہ ہونگے، 1
75:23اپنے ربّ کی طرف دیکھ رہے ہوں گے۔ 1
75:24اور کچھ چہرے اداس ہوں گے
75:25اور سمجھ رہے ہوں گے کہ اُن کے ساتھ کمر توڑ برتاؤ ہونے والا ہے
75:26ہر گز نہیں، 1 جب جان حلق تک پہنچ جائے گی
75:27اور کہا جائے گا کہ ہے کوئی جھاڑ پھُونک کر نے والا، 1
75:28اور آدمی سمجھ لے گا کہ یہ دنیا سے جدائی کا وقت ہے
75:29اور پنڈلی سے پنڈلی جُڑ جائے گی، 1
75:30وہ دن ہوگا تیرے رب کی طرف روانگی کا
75:31مگر اُس نے نہ سچ مانا، اور نہ نماز پڑھی
75:32بلکہ جھٹلایا اور پلٹ گیا
75:33پھر اکڑتا ہوا اپنے گھر والوں کی طرف چل دیا۔ 1
75:34یہ روش تیرے ہی لیے سزاوار ہے اور تجھی کو زیب دیتی ہے
75:35ہاں یہ روش تیرے ہی لیے سزاوار ہے اور تجھی کو زیب دیتی ہے۔ 1
75:361 کیا انسان نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ یُونہی مہمل چھوڑ دیا جائے گا؟ 2
75:37کیا وہ ایک حقیر پانی کا نطفہ نہ تھا جو (رحم مادر میں) ٹپکایا جاتا ہے؟
75:38پھر وہ ایک لوتھڑا بنا، پھر اللہ نے اس کا جسم بنایا اور اس کے اعضا درست کیے
75:39پھر اس سے مرد اور عورت کی دو قسمیں بنائیں
75:40کیا وہ اِس پر قادر نہیں ہے کہ مرنے والوں کو پھر سے زندہ کردے؟ 1
76:1کیا انسان پر لامتناہی زمانے کا ایک وقت ایسا بھی گزرا ہے جب وہ کوئی قابلِ ذکر چیز نہ تھا؟ 1
76:2ہم نے انسان کو ایک مخلُوط نُطفے سے پیدا کیا 1 تاکہ اس کا امتحان لیں 2 اور اِس غرض کے لیے ہم نے اسے سُننے اور دیکھنے والا بنایا۔ 3
76:3ہم نے اُسے راستہ دکھایا ، خواہ شُکر کرنے والا بنے یا کُفر کرنے والا۔ 1
76:4کفر کرنے والوں کے لیے ہم نے زنجیریں اور طوق اور بھڑکتی ہوئی آگ مہیا کر رکھی ہے
76:5نیک لوگ 1 (جنّت میں)شراب کے ایسے ساغر پئیں گے جن میں آبِ کافور کی آمیزش ہوگی