76:26رات کو بھی اس کے حضور سجدہ ریز ہو، اور رات کے طویل اوقات میں اُس کی تسبیح کرتے رہو۔ 1
76:27یہ لوگ تو جلدی حاصل ہونے والی چیز (دُنیا)سے محبت رکھتے ہیں اور آگے جو بھاری دن آنے والا ہے اسے نظر انداز کر دیتے ہیں۔ 1
76:28ہم نے ہی اِن کو پیدا کیا ہے اور ان کے جوڑ بند مضبوط کیے ہیں، اور ہم جب چاہیں اِن کی شکلوں کو بدل کر رکھ دیں۔ 1
76:29یہ ایک نصیحت ہے، اب جس کا جی چاہے اپنے رب کی طرف جانے کا راستہ اختیار کر لے
76:30اور تمہارے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا جب تک کہ اللہ نہ چاہے۔ 1 یقیناً اللہ بڑا علیم و حکیم ہے
76:31اپنی رحمت میں جس کو چاہتا ہے داخل کرتا ہے، اور ظالموں کے لیے اس نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔ 1
77:1قسم ہے اُن (ہواؤں) کی جو پے در پے بھیجی جاتی ہیں
77:2پھر طوفانی رفتار سے چلتی ہیں
77:3اور (بادلوں کو) اٹھا کر پھیلاتی ہیں
77:4پھر (اُن کو) پھاڑ کر جدا کرتی ہیں
77:5پھر (دلوں میں خدا کی) یاد ڈالتی ہیں
77:6عُذر کے طور پر یا ڈراوے کے طور پر، 1
77:7جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے 1 وہ ضرور واقع ہونے والی ہے۔ 2
77:8پھر جب ستارے ماند پڑ جائیں گے، 1
77:9اور آسمان پھاڑ دیا جائے گا، 1
77:10اور پہاڑ دھنک ڈالے جائیں گے
77:11اور رسُولوں کی حاضری کا وقت آپہنچے گا 1 (اس روز وہ چیز واقع ہوجائے گی)
77:12کس روز کے لیے یہ کام اٹھا رکھا گیا ہے؟
77:13فیصلے کے روز کے لیے
77:14اور تمہیں کیا خبر کہ وہ فیصلے کا دن کیا ہے؟
77:15تباہی ہے اُس دن جُھٹلانے والوں کے لیے۔ 1
77:16کیا ہم نے اگلوں کو ہلاک نہیں کیا؟ 1
77:17پھر اُنہی کے پیچھے ہم بعد والوں کو چلتا کریں گے۔ 1
77:18مجرموں کے ساتھ ہم یہی کچھ کیا کرتے ہیں
77:19تباہی ہے اُس دن جھُٹلانے والوں کے لیے۔ 1