مواد پر جائیں
نور ورس
قرآن کریمنماز کے اوقاتکیلنڈرحدیثدعائیں
Ad
Ad
Ad
Ad
نور ورس

قرآن کریم پڑھیں، نماز کے اوقات ٹریک کریں، دعا کریں اور اپنی اسلامی زندگی کو بہتر بنائیں۔

© 2026 NurVerse. جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

ایپ انسٹال کریںرابطہ کریںرازداری پالیسیاستعمال کی شرائط
سورتوں کی فہرست
مصحف ویو
0/50

المرسلات

Al-Mursalat

Mürselât

مکی·50 آیات

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

77:1
پارہ 29
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 580

وَٱلْمُرْسَلَـٰتِ عُرْفًا﴿١﴾

قسم ہے اُن (ہواؤں) کی جو پے در پے بھیجی جاتی ہیں

—
77:2
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 580

فَٱلْعَـٰصِفَـٰتِ عَصْفًا﴿٢﴾

پھر طوفانی رفتار سے چلتی ہیں

—
77:3
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 580

وَٱلنَّـٰشِرَٰتِ نَشْرًا﴿٣﴾

اور (بادلوں کو) اٹھا کر پھیلاتی ہیں

—
77:4
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 580

فَٱلْفَـٰرِقَـٰتِ فَرْقًا﴿٤﴾

پھر (اُن کو) پھاڑ کر جدا کرتی ہیں

—
77:5
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 580

فَٱلْمُلْقِيَـٰتِ ذِكْرًا﴿٥﴾

پھر (دلوں میں خدا کی) یاد ڈالتی ہیں

—
77:6
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 580

عُذْرًا أَوْ نُذْرًا﴿٦﴾

عُذر کے طور پر یا ڈراوے کے طور پر، 1

—
77:7
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 580

إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَٰقِعٌ﴿٧﴾

جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے 1 وہ ضرور واقع ہونے والی ہے۔ 2

—
77:8
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 580

فَإِذَا ٱلنُّجُومُ طُمِسَتْ﴿٨﴾

پھر جب ستارے ماند پڑ جائیں گے، 1

—
77:9
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 580

وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ فُرِجَتْ﴿٩﴾

اور آسمان پھاڑ دیا جائے گا، 1

—
77:10
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 580

وَإِذَا ٱلْجِبَالُ نُسِفَتْ﴿١٠﴾

اور پہاڑ دھنک ڈالے جائیں گے

—
77:11
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 580

وَإِذَا ٱلرُّسُلُ أُقِّتَتْ﴿١١﴾

اور رسُولوں کی حاضری کا وقت آپہنچے گا 1 (اس روز وہ چیز واقع ہوجائے گی)

—
77:12
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 580

لِأَىِّ يَوْمٍ أُجِّلَتْ﴿١٢﴾

کس روز کے لیے یہ کام اٹھا رکھا گیا ہے؟

—
77:13
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 580

لِيَوْمِ ٱلْفَصْلِ﴿١٣﴾

فیصلے کے روز کے لیے

—
77:14
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 580

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ﴿١٤﴾

اور تمہیں کیا خبر کہ وہ فیصلے کا دن کیا ہے؟

—
77:15
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 580

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ﴿١٥﴾

تباہی ہے اُس دن جُھٹلانے والوں کے لیے۔ 1

—
77:16
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 580

أَلَمْ نُهْلِكِ ٱلْأَوَّلِينَ﴿١٦﴾

کیا ہم نے اگلوں کو ہلاک نہیں کیا؟ 1

—
77:17
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 580

ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ ٱلْـَٔاخِرِينَ﴿١٧﴾

پھر اُنہی کے پیچھے ہم بعد والوں کو چلتا کریں گے۔ 1

—
77:18
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 580

كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِٱلْمُجْرِمِينَ﴿١٨﴾

مجرموں کے ساتھ ہم یہی کچھ کیا کرتے ہیں

—
77:19
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 580

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ﴿١٩﴾

تباہی ہے اُس دن جھُٹلانے والوں کے لیے۔ 1

—
77:20
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 581

أَلَمْ نَخْلُقكُّم مِّن مَّآءٍ مَّهِينٍ﴿٢٠﴾

کیا ہم نے ایک حقیر پانی سے تمہیں پیدا نہیں کیا

—
77:21
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 581

فَجَعَلْنَـٰهُ فِى قَرَارٍ مَّكِينٍ﴿٢١﴾

اور ایک مقرر مدت تک1

—
77:22
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 581

إِلَىٰ قَدَرٍ مَّعْلُومٍ﴿٢٢﴾

اُسے ایک محفوظ جگہ ٹھیرائے رکھا؟

—
77:23
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 581

فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ ٱلْقَـٰدِرُونَ﴿٢٣﴾

تو دیکھو، ہم اِس پر قادر تھے ، پس ہم بہت اچھی قدرت رکھنے والے ہیں۔ 1

—
77:24
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 581

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ﴿٢٤﴾

تباہی ہے اُس روز جھُٹلانے والوں کے لیے۔ 1

—
77:25
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 581

أَلَمْ نَجْعَلِ ٱلْأَرْضَ كِفَاتًا﴿٢٥﴾

کیا ہم نے زمین کو سمیٹ کر رکھنے والی نہیں بنایا

—
77:26
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 581

أَحْيَآءً وَأَمْوَٰتًا﴿٢٦﴾

زندوں کے لیے بھی اور مُردوں کے لیے بھی

—
77:27
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 581

وَجَعَلْنَا فِيهَا رَوَٰسِىَ شَـٰمِخَـٰتٍ وَأَسْقَيْنَـٰكُم مَّآءً فُرَاتًا﴿٢٧﴾

اور اس میں بلند و بالا پہاڑ جمائے، اور تمہیں میٹھا پانی پلایا؟ 1

—
77:28
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 581

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ﴿٢٨﴾

تباہی ہے اُس روز جھُٹلانے والوں کے لیے۔ 1

—
77:29
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 581

ٱنطَلِقُوٓا۟ إِلَىٰ مَا كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ﴿٢٩﴾

1 چلو اب اُسی چیز کی طرف جسے تم جھُٹلایا کرتے تھے

—
77:30
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 581

ٱنطَلِقُوٓا۟ إِلَىٰ ظِلٍّ ذِى ثَلَـٰثِ شُعَبٍ﴿٣٠﴾

چلو اُس سائے کی طرف جو تین شاخوں والا ہے، 1

—
77:31
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 581

لَّا ظَلِيلٍ وَلَا يُغْنِى مِنَ ٱللَّهَبِ﴿٣١﴾

نہ ٹھنڈک پہنچانے والا اور نہ آگ کی لپٹ سے بچانے والا

—
77:32
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 581

إِنَّهَا تَرْمِى بِشَرَرٍ كَٱلْقَصْرِ﴿٣٢﴾

وہ آگ محل جیسی بڑی بڑی چنگاریاں پھینکے گی

—
77:33
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 581

كَأَنَّهُۥ جِمَـٰلَتٌ صُفْرٌ﴿٣٣﴾

(جو اُچھلتی ہوئی یُوں محسُوس ہوں گی) گویا کہ وہ زرد اُونٹ ہیں۔ 1

—
77:34
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 581

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ﴿٣٤﴾

تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے

—
77:35
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 581

هَـٰذَا يَوْمُ لَا يَنطِقُونَ﴿٣٥﴾

یہ وہ دن ہے جس میں وہ نہ کچھ بولیں گے

—
77:36
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 581

وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَ﴿٣٦﴾

اور نہ اُنہیں موقع دیا جائے گا کہ کوئی عُذر پیش کریں۔ 1

—
77:37
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 581

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ﴿٣٧﴾

تباہی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کے لیے

—
77:38
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 581

هَـٰذَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ۖ جَمَعْنَـٰكُمْ وَٱلْأَوَّلِينَ﴿٣٨﴾

یہ فیصلے کا دن ہے ہم نے تمہیں اور تم سے پہلے گزرے ہوئے لوگوں کو جمع کر دیا ہے

—
77:39
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 581

فَإِن كَانَ لَكُمْ كَيْدٌ فَكِيدُونِ﴿٣٩﴾

اب اگر کوئی چال تم چل سکتے ہو تو میرے مقابلہ میں چل دیکھو۔ 1

—
77:40
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 581

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ﴿٤٠﴾

تباہی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کے لیے

—
77:41
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 581

إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى ظِلَـٰلٍ وَعُيُونٍ﴿٤١﴾

1 متقی لوگ آج سایوں اور چشموں میں ہیں

—
77:42
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 581

وَفَوَٰكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ﴿٤٢﴾

اور جو پھل وہ چاہیں (اُن کے لیے حاضر ہیں)

—
77:43
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 581

كُلُوا۟ وَٱشْرَبُوا۟ هَنِيٓـًٔۢا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ﴿٤٣﴾

کھاؤ اور پیو مزے سے اپنے اُن اعمال کے صلے میں جو تم کرتے رہے ہو

—
77:44
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 581

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ﴿٤٤﴾

ہم نیک لوگوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں

—
77:45
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 581

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ﴿٤٥﴾

تباہی ہے اُس روز جھُٹلانے والوں کے لیے۔ 1

—
77:46
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 581

كُلُوا۟ وَتَمَتَّعُوا۟ قَلِيلًا إِنَّكُم مُّجْرِمُونَ﴿٤٦﴾

1 کھالو اور مزے کر لو تھوڑے دن۔ 2 حقیقت میں تم لوگ مجرم ہو

—
77:47
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 581

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ﴿٤٧﴾

تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے

—
77:48
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 581

وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱرْكَعُوا۟ لَا يَرْكَعُونَ﴿٤٨﴾

جب اِن سے کہا جاتا ہے کہ (اللہ کے آگے) جُھکو تو نہیں جُھکتے۔ 1

—
77:49
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 581

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ﴿٤٩﴾

تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے

—
77:50
پارہ 29 · حزب 58 · صفحہ 581

فَبِأَىِّ حَدِيثٍۭ بَعْدَهُۥ يُؤْمِنُونَ﴿٥٠﴾

اب اِس (قرآن)کے بعد اورکونسا کلام ایسا ہو سکتا ہے جس پر یہ ایمان لائیں؟1

—
پچھلی آیتAl-Insanاگلی آیتAn-Naba