78:31یقیناً متّقیوں 1 کے لیے کامرانی کا ایک مقام ہے
78:32باغ اور انگور
78:33اور نوخیز ہم سن لڑکیاں، 1
78:34اور چھلکتے ہوئے جام
78:35وہاں کوئی لغو اور جھُوٹی بات وہ نہ سُنیں گے۔ 1
78:36جزا ء اور کافی انعام 1 تمہارے ربّ کی طرف سے
78:37اُس نہایت مہربان خدا کی طرف سے جو زمین اور آسمانوں کا اور ان کے درمیان کی ہر چیز کا مالک ہے جس کے سامنے کسی کو بولنے کا یارا نہیں۔1
78:38جس روز رُوح 1 اور ملائکہ صف بستہ کھڑے ہوں گے، کوئی نہ بولے گا سوائے اُس کے جسے رحمٰن اجازت دے اور جو ٹھیک بات کہے۔ 2
78:39وہ دن برحق ہے، اب جس کا جی چاہے اپنے رب کی طرف پلٹنے کا راستہ اختیار کر لے
78:40ہم نے تم لوگوں کو اُس عذاب سے ڈرا دیا ہے جو قریب آلگا ہے۔ 1 جس روز آدمی وہ سب کچھ دیکھ لے گا جو اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجا ہے ، اور کافر پکار اُٹھے گا کہ کاش میں خاک ہوتا۔ 2
79:1قسم ہے اُن (فرشتوں کی) جو ڈوب کر کھینچتے ہیں
79:2اور آہستگی سے نکال لے جاتے ہیں
79:3اور (اُن فرشتوں کی جو کائنات میں) تیزی سے تیرتے پھرتے ہیں
79:4پھر (حکم بجا لانے میں) سبقت کرتے ہیں
79:5پھر (احکامِ الٰہی کے مطابق)معاملات کا انتظام چلاتے ہیں۔ 1
79:6جس روز ہلا مارے گا زلزلے کا جھٹکا
79:7اور اس کے پیچھے ایک اور جھٹکا پڑے گا، 1
79:8کچھ دل ہوں گے جو اُس روز خوف سے کانپ رہے ہوں گے، 1
79:9نگاہیں اُن کی سہمی ہوئی ہوں گی
79:10یہ لوگ کہتے ہیں "کیا واقعی ہم پلٹا کر پھر واپس لائے جائیں گے؟
79:11کیا جب ہم کھوکھلی بوسیدہ ہڈیاں بن چکے ہوں گے؟"
79:12کہنے لگے”یہ واپسی تو پھر بڑے گھاٹے کی ہوگی!“ 1
79:13حالانکہ یہ بس اتنا کام ہے کہ ایک زور کی ڈانٹ پڑے گی
79:14اور یکایک یہ کُھلے میدان میں موجود ہوں گے۔ 1
79:151 کیا تمہیں مُوسیٰؑ کے قصّے کی خبر پہنچی ہے؟
79:16جب اس کے ربّ نے اُسے طُویٰ کی مقدّس وادی 1 میں پُکارا تھا