80:41اور کلونس چھائی ہوئی ہوگی
80:42یہی کافر و فاجر لوگ ہوں گے
81:1جب سورج لپیٹ دیا جائے گا، 1
81:2اور جب تارے بکھر جائیں گے،1
81:3اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے،1
81:4اور جب دس مہینے کی حاملہ اُونٹنیاں اپنے حال پر چھوڑ دی جائیں گی، 1
81:5اور جب جنگلی جانور سمیٹ کر اکٹھے کر دیے جائیں گے، 1
81:6اور جب سمندر بھڑکا دیے جائیں گے، 1
81:7اور جب 1 جانیں (جسموں سے) جوڑ دی جائیں گی، 2
81:8اور جب زندہ گاڑی ہوئی لڑکی سے پوچھا جائے گا
81:9کہ وہ کس قُصور میں مار ی گئی؟ 1
81:10اور جب اعمال نامے کھولے جائیں گے
81:11اور جب آسمان کا پردہ ہٹا دیا جائے گا، 1
81:12اور جب جہنم دہکائی جائے گی
81:13اور جب جنّت قریب لے آئی جائے گی، 1
81:14اُس وقت ہر شخص کو معلوم ہو جائے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے
81:15پس نہیں، 1 میں قسم کھاتا ہوں
81:16پلٹنے اور چھپ جانے والے تاروں کی
81:17اور رات کی جبکہ وہ رخصت ہوئی
81:18اور صبح کی جبکہ اس نے سانس لیا، 1
81:19یہ فی الواقع ایک بزرگ پیغام بر کا قول ہے 1
81:20جو بڑی توانائی رکھتا ہے، 1 عرش والے کے ہاں بلند مرتبہ ہے
81:21وہاں اُس کا حکم مانا جاتا ہے، 1 وہ بااعتماد ہے۔ 2
81:22اور (اے اہلِ مکّہ) تمہارا رفیق 1 مجنون نہیں ہے
81:23اُس نے اُس پیغام بر کو روشن اُفق پر دیکھا ہے۔ 1
81:24اور وہ غَیب (کے اِس علم کو لوگوں تک پہنچانے) کے معاملہ میں بخیل نہیں ہے۔ 1
81:25اور یہ کسی شیطان ِ مردُود کا قول نہیں ہے۔ 1
81:26پھر تم لوگ کدھر چلے جا رہے ہو؟
81:27یہ تو سارے جہان والوں کے لیے ایک نصیحت ہے
81:28تم میں سے ہر اُس شخص کے لیے جو راہِ راست پر چلنا چاہتا ہو۔ 1
81:29اور تمہارے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا جب تک اللہ ربّ العالمین نہ چاہے۔ 1