82:1جب آسمان پھٹ جائے گا
82:2اور جب تارے بکھر جائیں گے
82:3اور جب سمندر پھاڑ دیے جائیں گے، 1
82:4اور جب قبریں کھول دی جائیں گی، 1
82:5اُس وقت ہر شخص کو اُس کا اگلا پچھلا سب کیا دھرا معلوم ہو جائے گا۔ 1
82:6اے انسان، کس چیز نے تجھے اپنے اُس رب کریم کی طرف سے دھوکے میں ڈال دیا
82:7جس نے تجھے پیدا کیا، تجھے نک سک سے درست کیا، تجھے متناسب بنایا
82:8اور جس صورت میں چاہا تجھ کو جوڑ کر تیار کیا؟ 1
82:9ہر گز نہیں، 1 بلکہ (اصل بات یہ ہے کہ) تم لوگ جزا و سزا کو جھُٹلاتے ہو، 2
82:10حالانکہ تم پر نگراں مقرر ہیں
82:11ایسے معزز کاتب
82:12جو تمہارے ہر فعل کو جانتے ہیں۔ 1
82:13یقیناً نیک لوگ مزے میں ہوں گے
82:14اور بے شک بدکار لوگ جہنم میں جائیں گے
82:15جزا کے دن وہ اس میں داخل ہوں گے
82:16اور اُس سے ہرگز غائب نہ ہو سکیں گے
82:17اور تم کیا جانتے ہو کہ وہ جزا کا دن کیا ہے؟
82:18ہاں، تمہیں کیا خبر کہ وہ جزا کا دن کیا ہے؟
82:19یہ وہ دن ہے جب کسی شخص کے لیے کچھ کرنا کسی کے بس میں نہ ہوگا، 1 فیصلہ اُس دن بالکل اللہ کے اختیار میں ہوگا
83:1تباہی ہے ڈنڈی مارنے والوں کے لیے۔ 1
83:2جن کا حال یہ ہے کہ جب لوگوں سے لیتے ہیں تو پورا پورا لیتے ہیں
83:3اور جب ان کو ناپ کو یا تول کر دیتے ہیں تو انہیں گھاٹا دیتے ہیں۔ 1
83:4کیا یہ لوگ نہیں سمجھتے کہ ایک بڑے دن 1