92:10اس کو ہم سخت راستے کے لیے سہُولت دیں گے۔ 1
92:11اور اُس کا مال آخر اُس کے کس کام آئے گا جبکہ وہ ہلاک ہو جائے؟ 1
92:12بے شک راستہ بتانا ہمارے ذمّہ ہے، 1
92:13اور درحقیقت آخرت اور دنیا، دونوں کے ہم ہی مالک ہیں۔ 1
92:14پس میں نے تم کو خبردار کر دیا ہے بھڑکتی ہوئی آگ سے
92:15اُس میں نہیں جھلسے گا مگر وہ انتہائی بد بخت
92:16جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا
92:17اور اُس سے دور رکھا جائیگا وہ نہایت پرہیزگار
92:18جو پاکیزہ ہونے کی خاطر اپنا مال دیتا ہے۔ 1
92:19اُس پر کسی کا کوئی احسان نہیں ہے جس کا بدلہ اُسے دینا ہو
92:20وہ تو صرف اپنے ربِّ برتر کی رضا جوئی کے لیے یہ کام کرتا ہے۔ 1
92:21اور ضرور وہ (اُس سے) خوش ہوگا۔ 1
93:1قسم ہے روزِ روشن کی 1
93:2اور رات کی جبکہ وہ سکون کے ساتھ طاری ہو جائے 1
93:3(اے نبیؐ) تمہارے ربّ نے تم کو ہر گز نہیں چھوڑا اور نہ وہ ناراض ہوا۔ 1
93:4اور یقیناً تمہارے لیے بعد کا دور پہلے دور سے بہتر ہے، 1
93:5اور عنقریب تمہارا ربّ تم کو اتنا دے گا کہ تم خوش ہو جاوٴ گے۔ 1
93:6کیا اُس نے تم کو یتیم نہیں پایا اور پھر ٹھِکانا فراہم کیا؟ 1
93:7اور تمہیں ناواقفِ راہ پایا اور پھر ہدایت بخشی۔ 1
93:8اور تمہیں نادار پایا اور پھر مالدار کر دیا۔ 1
93:9لہٰذا یتیم پر سختی نہ کرو، 1
93:10اور سائل کو نہ جھِڑکو، 1
93:11اور اپنے ربّ کی نعمت کا اظہار کرو۔ 1
94:1(اے نبیؐ) کیا ہم نے تمہارا سینہ تمہارے لیے کھول نہیں دیا؟ 1
94:2اور تم پر سے وہ بھاری بوجھ اتار دیا