Tîn
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَٱلتِّينِ وَٱلزَّيْتُونِ﴿١﴾
قسم ہے انجیر اور زیتون کی 1
—وَطُورِ سِينِينَ﴿٢﴾
اور طورِ سینا 1
—وَهَـٰذَا ٱلْبَلَدِ ٱلْأَمِينِ﴿٣﴾
اور اِس پرامن شہر (مکہ) کی
—لَقَدْ خَلَقْنَا ٱلْإِنسَـٰنَ فِىٓ أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ﴿٤﴾
ہم نے انسان کو بہترین ساخت پر پیدا کیا، 1
—ثُمَّ رَدَدْنَـٰهُ أَسْفَلَ سَـٰفِلِينَ﴿٥﴾
پھر اُسے اُلٹا پھیر کر ہم نے سب نِیچوں سے نیچ کر دیا، 1
—إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ فَلَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ﴿٦﴾
سوائے اُن لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے کہ ان کے لیے کبھی ختم نہ ہونے والا اجر ہے۔ 1
—فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِٱلدِّينِ﴿٧﴾
پس (اے نبیؐ)اِس کے بعد کون جزا و سزا کے معاملہ میں تم کو جھُٹلا سکتا ہے؟ 1
—أَلَيْسَ ٱللَّهُ بِأَحْكَمِ ٱلْحَـٰكِمِينَ﴿٨﴾
کیا اللہ سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں ہے؟ 1
—